ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"کھیل ابھی ختم نہیں ہوا" ایران کے قومی سلامتی کے مشیر کا اعلان

Iran USA War, Operation Midnight HHammer

سٹی42:  ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مشیر قومی سلامتی علی شمخانی نے کہا ہے کہ "کھیل ابھی ختم نہیں ہواـ"

 ایکس پر ایران کے مشیر قومی سلامتی  علی شمخانی لی ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر جوہری تنصیبات کے تباہ ہونے کو فرض کر بھی لیا جاے تو کھیل ابھی ختم نہیں ہوا۔ افزودہ مواد, مقامی علم اور سیاسی ارادہ باقی رہے گا۔ 

علی شم خانی نے امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، "اندھے حملوں سے بچیں, سرپرائز کا سلسلہ جاری رہے گا,". شمخانی نے مزید کہا،  "  اپنے جائز حق دفاع کے ساتھ، سیاسی اور آپریشنل اقدام اب اس فریق کے ساتھ ہے جو ہوشیاری سے کھیلتا ہے."