ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وطنِ عزیز پر جان نچھاور کرنیوالے عظیم شہدا اور اُن کے عظیم والدین کو سلام؛ وزیراعظم

 وطنِ عزیز پر جان نچھاور کرنیوالے عظیم شہدا اور اُن کے عظیم والدین کو سلام؛ وزیراعظم

 پاکستان مونومنٹ پر ہونے والی پروقار تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے جو  ٹیکنالوجی استعمال کی پوری دنیا کے ہوش اُڑ گئے ہیں، اب ہمیں معاشی میدان میں ’10مئی‘ لانا ہے ۔

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وطنِ عزیز پر جان نچھاور کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتا ہیں ۔ 

 یومِ تشکر پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 

 پاکستان مونومنٹ پر ہونے والی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ چئیرمین جوانیٹ چیفس آف سٹاف ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان کو سلام، وفاقی وزرا سرکاری حکام سمیت تمام شرکا کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ وطنِ عزیز پر جان نچھاور کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ وطن عزیز پر جان نچھاور کرنے والے عظیم شہدا کے عظیم والدین کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت کے شکر گزار ہیں کہ عظیم کامیابی سے نوازا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ آج سے کئی سال پہلے 1971 میں دلخراش واقعہ پیش آیا تھا ، 10 مئی 2025 کو ایک اور واقعہ پیش آیا ، قوم مسلح افواج کے لیے دعائیں کررہی تھی، قوم کی دعا تھی کہ افواج کو ایسی کامیابی ملے دشمن پاکستان کی طرف رخ کرنے کا سوچ نہ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کو پیش کش کی کہ پہلگام واقعے کی عالمی تحقیقاتی کمیٹی سے تحقیقات کرواتے ہیں، دشمن نے پیش کش قبول کرنے کی بجائے غرور اور تکبر میں پاکستان پر حملہ کردیا، دشمن نے حملے میں بچوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 نہیں 6 طیارے گرائے، پاکستان نے دشمن کے 6 جہاز گرا کر دنیا کو پیغام دیا کہ ہم اپنے دفاع کے لیے تیار ہیں، پاکستان نے اس دشمن کے 6 جہاز گرائے جو خطے میں خود کو تھانیدار سمجھتا تھا، دشمن کے رافیل بھی گرائے ، مگ اور ڈرونز بھی گرائے۔ انہوں نے بتایا کہ 9 اور 10 مئی کو مشاورت کرکے فیصلہ کیا کہ دشمن کو جواب دیں گے ۔ 

وزیراعظم کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بتایا بھارت نے ہمارے علاقوں پر میزائل داغے ہیں ، آرمی چیف نے کہا کہ اجازات دیں دشمن کے منہ پر ایسا تھپڑ رسید کریں گے جو عمر بھر یاد رکھے گا ، دنیا نے دیکھا کس طرح پیٹھان کوٹ ، اودھم پور سمیت کہاں کہاں حملے ہوئے ، فتح سیریز میزائلوں نے دشمن کو کہاں کہاں نشانہ بنایا دنیا نے دیکھا، آرمی چیف نے بتایا دشمن کو تھپڑ رسید کردیا ، اب سیز فائر کی درخواست آرہی ہے، آرمی چیف کو ہم نے جواب دیا کہ آپ سیز فائر کی درخواست قبول کرلیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ دشمن دنیا میں کہہ رہا تھا کہ فوجی ساز وسامان پر اربوں خرچ کئے ، خطے کا بادشاہ تسلیم کریں، اللہ کو کچھ اور منظور تھا اللہ نے قوم کی دعائیں قبول کیں ، اور عظیم کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے جو  ٹیکنالوجی استعمال کی پوری دنیا کے ہوش اُڑ گئے ہیں، دوست ممالک کا اعتماد آسمانوں سے باتین کررہا ہے، پوری دنیا میں بات ہورہی ہے کہ پاک فوج نے کس طرح فوجی ٹیکنالوجی میں جدت حاصل کی، امریکا سے جاپان، مشرق وسطیٰ سے یورپ تک افواج کی صلاحیتوں کی تعریف ہورہی ہے ۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ پاک افواج کی خاموشی سے حاصل صلاحیتوں نے دنیا کو حیران کردیا، اب ہمیں معاشی میدان میں ’10مئی‘ لانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا ۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ رب ذوالجلال کے حضور ہمارے سر جھکے ہوئے ہیں اور جھکے رہیں گے، اللہ کا شکر ہے آج بڑی سے بڑی طاقت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی، پوری قوم آج یک جان ہے اور ہماری مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج سے اس سفر کا آغاز کردیں جس کے لیےپاکستان وجود میں آیا تھا، ماضی میں جائے بغیر ہمیں آگے بڑھنا ہے، آج یہ وحدت ، اخوت اور محبت ہے اس کو جاری رکھیں گے تو ماضی کے نقصانات کا ازالہ ہوگا، آج یہ اخوت قائم رہی تو وہی کامیابی حاصل کرلیں گے ، جو 10 مئی کو حاصل کی تھی۔ 

شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان کے پاس وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے، پاکستان کے پاس کسی چیز کی کمی نہیں، دن رات محنت کریں تو پاکستان بہت اگے نکل جائے گا۔  انہوں نے کہاکہ دوست ممالک کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ساتھ دیا۔ چین ، ترکیہ ، آذربائیجان ، امریکہ ، برطانیہ، سعودی عرب ، یو اے ای اور قطر سمیت تمام ممالک کے مشکور ہیں۔ سب سے زیادہ امریکی صدر ٹرمپ کا شکریہ جنہوں نے سیز فائر میں کردار ادا کیا ۔