ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یومِ تشکر؛ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں پرچم کشائی کی شاندار تقریب

یومِ تشکر؛ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں پرچم کشائی کی شاندار تقریب

سٹی 42 : لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی LCWU میں یومِ تشکر کی مناسبت سے پرچم کشائی کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، پرچم کشائی کی پروقار تقریب آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی اور افواجِ پاکستان کی بہادری کے اعتراف میں منعقد کی گئی۔ 

ائیر وائس مارشل (ر) ساجد حبیب تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے جنہوں نے افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قوم کے جذبے کو سراہا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ  قریشی نے پرچم کشائی کی تقریب کا آغاز کیا، اس موقع پر طلبہ، اساتذہ اور عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

 ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے تقریب سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کی تاریخی فتح پر شکر گزار ہے۔ 

تقریب میں پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے گونجتے رہے، شرکاء نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب کا اختتام ملک و قوم کے اتحاد، استحکام اور خطے میں امن کی دعاؤں سے ہوا۔