ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آپریشن بنیان مرصوص میں عظیم کامیابی، شمالی وزیرستان میں خصوصی ریلیاں

آپریشن بنیان مرصوص میں عظیم کامیابی، شمالی وزیرستان میں خصوصی ریلیاں

سٹی 42 : معرکہ حق کے تحت آپریشن بنیان مرصوص میں عظیم کامیابی پر شمالی وزیرستان میں خصوصی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ۔ 

آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی پر شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے ساتھ یکجہتی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ۔ یہ ریلیز بنوں، میرانشاہ،  میر علی، غلام خان اور دتہ خیل سمیت پورے شمالی وزیرستان میں نکالی گئیں، اس موقع پر کثیر تعداد میں سکول و کالجز کے سٹوڈنٹس سمیت مقامی غیور عوام ، عسکری اور سول حکام نے شرکت کی ۔  

ریلیوں میں شامل شرکاء نے قومی پرچم تھامے پاکستان اور فوج کے حق میں بینرز بھی اٹھا رکھے تھے ۔

شرکاء نے فوج کے شانہ بشانہ ہمیشہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا اور پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں لگائے  ۔

شرکاء نے اللہ کے حضور شکر ادا کرتے ہوئے پاک فوج کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔