ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی خواتین کرکٹرز نے بھی یومِ تشکر جوش و خروش سے منایا

پاکستان کی خواتین کرکٹرز نے بھی یومِ تشکر جوش و خروش سے منایا

سٹی 42 : پاکستان کی خواتین کرکٹرز نے بھی یوم تشکر جوش و خروش سے منایا ۔ 

خواتین کھلاڑیوں نے بہادر مسلح افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کااظہار کیا، قومی ویمنز ٹی 20ٹورنامنٹ میچز سے قبل شہدائے وطن کیلئےخصوصی دعا کی گئی۔ 

چیلنجرز اور سٹارز کے درمیان نیشنل بینک سٹیڈیم میں یوم تشکرپردعائیہ تقریب ہوئی، اس کے علاوہ سٹرائیکرز اور انوینسبلز کے مابین اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں بھی خصوصی دعائیہ تقریب ہوئی ۔ 

خواتین کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شہدائے وطن کی بلندری درجات کی دعا کی۔ اس موقع پر ویمنز پلئیرز نے کہا کہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح مسلح افواج کیساتھ کھڑی ہے، شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہداء کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی ہے ۔