ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترکیہ میں پاک بھارت کشیدگی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد

ترکیہ میں پاک بھارت کشیدگی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد

سٹی 42 : ترکیہ میں پاک بھارت کشیدگی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ 

ترجمان پاکستانی سفارتخانہ ترکیہ کے مطابق یوم تشکر کی تقریب کا انعقاد انقرہ, ترکیہ میں پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے کیا گیا۔ یوم تشکر کی تقریب کا آغاز سبز ہلالی پرچم لہرا کر گیا گیا, ترکیہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے پرچم لہرایا, پرچم کشائی کے موقع پر پاکستان کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں پاکستانی سفیر یوسف جنید نے پاکستان کی مسلح افواج کو دشمن کے دانت کھٹے کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔