ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یومِ تشکر؛ لالک جان شہید نشان حیدر کے مزار پر پُروقار تقریب

یومِ تشکر؛ لالک جان شہید نشان حیدر کے مزار پر پُروقار تقریب

سٹی 42 : (یومِ تشکر) آپریشن بنیانُ مرصوص (معرکۂ حق) کی کامیابی پر غذر میں لالک جان شہید نشان حیدر کے مزار پر پُروقار تقریب ہوئی ۔ 

تقریبات کا آغاز لالک جان شہید نشانِ حیدر کے مزار پر ہوا، جہاں پھول چڑھائے گئے، سلامی دی گئی اور دعا کی گئی۔ وادی شہداء ضلع غذر میں یومِ تشکر جذبۂ حب الوطنی اور عقیدت کے ساتھ منایا گیا ۔ 

شہریوں نے ملی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریلی نکالی، شرکاء نے پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ 

تقریب میں وطن کے دفاع اور امن کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے کا عزم دہرایا۔