ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معرکہ حق میں کامیابی، پاک فضائیہ کے زیر اہتمام یومِ تشکر کی پروقار تقریبات

معرکہ حق میں کامیابی، پاک فضائیہ کے زیر اہتمام یومِ تشکر کی پروقار تقریبات

سٹی 42 : معرکہ حق میں شاندار کامیابی، پاک فضائیہ کے زیر اہتمام یومِ تشکر کی شاندار تقریبات ہوئیں ۔

پاک فضائیہ کی جانب سے بھی آج یوم تشکر شایان شان طریقے سے منایا گیا ، یوم تشکر کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے  مختلف بیسز پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ 

پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی کورنگی کراچی اور  پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان رسالپورمیں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد ہوا.

اس کے علاوہ پی اے ایف بیس بڈھ بیرپشاور اور ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔

اس موقع پر شہداء کی یادگاروں پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی ۔ 

ایئر فورس کے شاہینوں کو بھارتی جاریت کے خلاف منہ توڑ جواب دینے پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا ۔ 

تقریبات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاک فضائیہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔