ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے یومِ تشکر منایا

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے یومِ تشکر منایا

ویب ڈیسک : آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پرپنجاب فوڈ اتھارٹی نے بھی یومِ تشکر منایا ۔ 

پنجاب فوڈ اتھارٹی دفتر میں دعائیہ تقریب ہوئی، شاندار فتح پر کیک بھی کاٹا گیا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ شہدا کو خراج عقیدت، غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے وطن کے دفاع کیلئےافواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، معرکہ حق میں افواج پاکستان نےجرات و بہادری کی نئی تاریخ رقم کی ۔ 

 عاصم جاوید نے کہا کہ یوم تشکر معرکہ حق پوری قوم اور افواج پاکستان کی کامیابی ہے، افواجِ پاکستان نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا کر پاکستان کا جھنڈا بلند کیا، پاکستان نیوی اور ائیر فورس نے ڈٹ کے مقابلہ کیا؛ دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا۔ انہوں نے کہا کہ ائیر فورس اور نیوی کے جوان آسمان اور بحری حدود کے بہادر محافظ ہیں، جوانوں نے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دشمن فوج کو نااہل قرار دیا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن بُنیان مرصوص میں نام کی طرح عوام اور افواج پاکستان نے آہنی دیوار کا کردار ادا کیا، بھارتی جنگی جارحیت کے خلاف افواجِ پاکستان ہمیشہ کی طرح کامیاب رہیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پوری قوم افواج پاکستان کی اس تاریخی فتح پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔ عاصم جاوید نے کہاکہ ہماری افواج نے بزدل دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملائے، پاکستان ہمیشہ زندہ آباد کا نعرہ لگایا، پاکستان کی شاندار فتح امتِ مسلمہ کیلئے یکتائی کا پیغام ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ہر محاذ پر ملاوٹ مافیا کے خلاف دن رات آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔