ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یومِ تشکر؛ معرکۂ حق کی کامیابی پر شِگر میں پُروقار تقریبات

یومِ تشکر؛ معرکۂ حق کی کامیابی پر شِگر میں پُروقار تقریبات

سٹی 42 : (یومِ تشکر) آپریشن بنیانُ مرصوص (معرکۂ حق) کی کامیابی پر شِگر میں پُروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ 

ملک بھر کی طرح شگر میں بھی یومِ تشکر جوش و خروش اور جذبۂ حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا۔ دن کا آغاز یادگارِ شہداء پر پرچم کشائی سے ہوا، جہاں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، پھول چڑھائے اور شہداء کی بلندیٔ درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اس موقع پرشگرکے شہریوں نے ایک ریلی اور پُرجوش تقریب کا انعقاد کیا، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے جذبے اور یکجہتی کے ساتھ شرکت کی۔

تقریب میں آپریشن بنیانُ المرصوص کی تاریخی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے عوام ہر لمحہ پاک فوج  کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔