ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معرکہ حق  میں افواجِ پاکستان کی شاندار فتح، شہداء کے اہلِ خانہ کا اظہارِ تشکر  

معرکہ حق  میں افواجِ پاکستان کی شاندار فتح، شہداء کے اہلِ خانہ کا اظہارِ تشکر  

سٹی 42 : معرکہ حق  میں افواجِ پاکستان کی شاندار فتح پر شہداء کے اہلِ خانہ نے زبردست اظہارِ تشکر کیا ۔ 

 شہداء کے لواحقین نے کہا کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں وار کیا لیکن پاک فوج نے دن کی روشنی میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، بھارت جان چکا ہے کہ اُس نے کس قوم کو للکارا ہے اب  وہ ایسی حرکت دوبارہ نہیں کرے گا ۔ 

شہداء کے لواحقین نے حُب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی افواج کے ساتھ ہیں، ضرورت پڑی تو جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے، پاک فوج وہ قوت ہے جو دشمن کو اُس کی زبان میں جواب دینا جانتی ہے ۔