ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یومِ تشکر ; راولپنڈی تعلیمی بورڈ میں افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے تقریب کا انعقاد

یومِ تشکر ; راولپنڈی تعلیمی بورڈ میں افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے تقریب کا انعقاد

سٹی 42 : راولپنڈی بورڈ میں یومِ تشکر، افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی اور تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ 

راولپنڈی تعلیمی بورڈ میں ہونے والی ریلی اور تقریب میں افسران و ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔ 

 چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے اس موقع پر کہا کہ پاک فوج قوم کی سیسہ پلائی دیوار ہے، بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کا کردار لائقِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے، افواجِ پاکستان دنیا کی عظیم افواج میں شمار ہوتی ہیں ۔ 

مقررین نے خطاب میں کہا کہ قوم اپنے محافظوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی،  قومی اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ 

تقریب میں وطن سے محبت اور جذبہ قربانی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ۔ چیئرمین بورڈ کنٹرولر امتحانات سیکرٹری  بورڈ، افسران و ملازمین نے افواج پاکستان سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ تقریب میں شرکاء کا ملکی خودمختاری کے دفاع کا عزم کیا ۔