ویب ڈیسک: لاہور کے حلقہ این اے 121 کے سرکاری نتائج سامنے آگئے۔
لاہور کے حلقہ این اے 121 سے آزاد امیدوار وسیم قادر 78300 ووٹ لے پہلے نمبر پر آگئے، جبکہ ان کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے روحیل اصغر 70397 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ویب ڈیسک:پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے قریبی دوست اور میزبان فخر عالم کی ماضی کی ایک دلچسپ صلاحیت سے پردہ اٹھا دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔
فخر عالم اور وسیم اکرم کی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، دونوں ہر سال ایک ساتھ کرکٹ ٹرانسمیشن کی میزبانی کرتے ہیں، رواں برس دونوں نے ایک ساتھ حج کی سعادت بھی حاصل کی، دونوں کے درمیان گہری دوستی ہے۔وسیم اکرم نے فخر عالم کے ماضی کی ایک ویڈیو شیئر کرکے مداحوں کو حیران کر دیا۔
فخر عالم صرف میزبانی تک محدود نہیں رہے بلکہ ماضی میں اداکاری بھی کر چکے ہیں اور ایک فلم میں معروف اداکارہ ریشم کے مدِمقابل نظر آئے تھے۔وسیم اکرم کو فخر عالم کی اسی فلم کا ایک گانا ملا، جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کر دی۔ ویڈیو میں فخر عالم کو گانے پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ساتھ شوبز اور کرکٹ سے وابستہ شخصیات نے بھی فخر عالم کی ٹانگ کھینچنے میں حصہ لیا۔
https://www.instagram.com/reel/DdTfOjks09d/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=loading
ویڈیو پر میزبان شازیہ نیازی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ایک سچا دوست ہی اس طرح آپ کی ٹانگ کھینچ سکتا ہے۔اداکار ہمایوں سعید نے دلچسپ انداز میں کہا ہے کہ حاجی صاحب میں بہت سی صلاحیتیں ہیں۔سابق کرکٹر اظہر علی نے فخر عالم کو آل راؤنڈر قرار دیتے ہوئے ان کی متعدد صلاحیتوں کی جانب اشارہ کیا ہے۔
September 09, 2026
September 09, 2026
سٹی 42: عالمی منڈی میں خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار رہنے کے باعث پاکستان میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔
اوگرا نے 17 ستمبر 2026 سے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں کا تعین کردیا ہے، جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 391 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق قیمتوں میں اضافہ بنیادی طور پر عالمی منڈی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کیا گیا، جبکہ پلیٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر متعلقہ عوامل بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کی وجوہات میں شامل ہیں۔
سٹی42: پی ٹی آئی کے مقامی رہنما اعجاز ستی مبینہ طور پر پولیس کارروائی کے دوران جاں بحق ہوگئے۔موت کی حتمی وجہ متعلقہ حکام کی جانب سے تصدیق کے بعد سامنے آسکے گی۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس پی ٹی آئی کے مقامی رہنمااعجاز ستی کو آج تھانہ ویسٹریج پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ پولیس انہیں گاڑی میں بٹھا کر لے جا رہی تھی کہ راستے میں مبینہ طور پر انہیں دل کا دورہ پڑا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اعجاز ستی کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال چھوڑ کر چلی گئی۔تاہم واقعے کی مزید تفصیلات اور موت کی حتمی وجہ متعلقہ حکام کی جانب سے تصدیق کے بعد سامنے آسکے گی۔
اعجاز ستی کینٹ بورڈ وارڈ نمبر 6 سے پی ٹی آئی کے امیدوار بھی رہ چکے ہیں۔
September 09, 2026
September 09, 2026
سٹی 42: دفتر خارجہ نے پاکستانی خصوصی اقتصادی زون میں بھارتی بحری جہاز کی مبینہ اشتعال انگیز کارروائی پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان کے مطابق بھارتی بحری جہاز نے پاکستانی بحری جہاز کے انتہائی قریب جارحانہ نقل و حرکت کی، جس کے نتیجے میں دونوں بحری جہازوں کے درمیان ٹکر ہوئی بھارتی کارروائی بین الاقوامی قانون اور 1991 کے دوطرفہ معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے، جسے پاکستان نے سختی سے مسترد کردیا ہے۔
دفتر خارجہ نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور دوطرفہ معاہدوں کی سختی سے پابندی کرے اور جنوبی ایشیا کو مزید عدم استحکام سے دوچار کرنے والی غیر ذمہ دارانہ کارروائیوں سے باز رہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی میں بھی بھارتی وزارت خارجہ کو احتجاجی مراسلہ دے گا پاکستان نے عالمی برادری سے بھی بھارت کی مبینہ اشتعال انگیز پالیسی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
بابر شہزاد تُرک:وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 22 کے سیکریٹری، صنعت و پیداوار ڈویژن کیپٹن (ر) سیف انجم کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ وزیراعظم آفس میں تعینات جوائنٹ سیکریٹری (پبلک) سمیرا شیخ کی ڈیپوٹیشن کی مدت میں 2 سال کی توسیع کی گئی ہے جو کہ 2 اکتوبر 2026 سے یکم اکتوبر 2028 تک مؤثر ہو گی۔
علاوہ ازیں تعیناتی کے منتظر محمد رمضان کو ڈپٹی سیکریٹری وزارت دفاع تعینات کیا گیا ہے اور ڈپٹی سیکریٹری اسرار احمد کا وزارت دفاع سے وزارت موسمیاتی تبدیلی تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکشن افسر جمال حیدر کی خدمات گلگت بلتستان حکومت کے سپرد کی گئی ہیں اور گریڈ 19 کے ندیم اصغر کو ایک سال کی مدت کیلئے ڈیپوٹیشن پر ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن تعینات کیا گیا ہے، ندیم اصغر اس سے قبل محکمہ ہائر ایجوکیشن، پنجاب حکومت میں تعینات تھے۔
مزید برآں، تعیناتی کے منتظر، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 18 کے زین العابدین میرانی کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کی گئی ہیں اور سیکشن افسر اسد علی کا آبی وسائل ڈویژن سے دفاع ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے، دریں اثناء، پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 17 کی معطل اے ایس پی سارہ علی ہاشمی کو بحال کر دیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے افسران کے تقرر، تبادلوں، ڈیپوٹیشن اور بحالی سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔
September 09, 2026
September 09, 2026
سٹی 42: پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ انڈر 19 کو چوتھے ون ڈے میں 200 رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز 3-1 سے اپنے نام کرلی۔
پاکستان انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 350 رنز بنائے۔ کپتان فرحان یوسف 80 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، جبکہ عثمان خان اور جہانگیر بلال نے 79، 79 رنز کی اننگز کھیلی انگلینڈ انڈر 19 کی ٹیم 351 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 150 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے احمد حسین نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا پاکستان انڈر 19 نے سیریز میں مجموعی طور پر 3-1 کی کامیابی حاصل کرکے دورہ انگلینڈ کا ون ڈے مرحلہ اپنے نام کرلیا۔
سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاک جاپان گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چوہدری آصف محمود نے ملاقات کی، جس میں کاروباری برادری کو سہولیات کی فراہمی، ملکی برآمدات بڑھانے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کو سہولیات کی فراہمی، سرمایہ کاری کے فروغ اور برآمدات میں اضافے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
ملاقات میں پاکستان اور جاپان کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے امور بھی زیر غور آئے۔
وزیراعظم نے پاکستانی مصنوعات کو عالمی منڈیوں میں فروغ دینے، نئی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی بڑھانے، برآمد کنندگان کو درپیش مشکلات دور کرنے اور ملکی برآمدات کے حجم میں اضافے کے لیے مؤثر اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر بھی ملاقات میں موجود تھے۔
September 09, 2026
September 09, 2026
ویب ڈیسک: اداکارہ ہانیہ عامر نے باکسنگ کی تربیت شروع کردی، گلگت سے تعلق رکھنے والے ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر انہیں باکسنگ کی ٹریننگ دے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہانیہ عامر ان دنوں اسلام آباد میں تقریباً روزانہ عثمان وزیر سے باکسنگ کی تربیت لے رہی ہیں اور وہ اس حوالے سے سنجیدہ ہیں عثمان وزیر نے اپنی باکسنگ ٹریننگ کے ساتھ کوچ کا کردار بھی سنبھال لیا ہے اور ہانیہ عامر کو باکسنگ سکھانے میں مصروف ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر میں باکسنگ کا اچھا پوٹینشل موجود ہے۔
عثمان وزیر کے مطابق ہانیہ عامر کی پہلی فائٹ کا اعلان جلد کیا جائے گاوہ ہانیہ کو باکسر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور مستقبل میں ان کا باکسنگ مقابلہ بھی کروایا جائے گا ہانیہ عامر اس سے قبل گلوکاری میں بھی قدم رکھ چکی ہیں، تاہم اب وہ باکسنگ کی تربیت کے باعث توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
دوسری جانب باکسنگ سے وابستہ بعض افراد نے ہانیہ عامر کی باکسنگ صلاحیتوں کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ باکسنگ میں شوق کے ساتھ قدرتی صلاحیت اور مسلسل سخت تربیت بھی اہم ہوتی ہے۔
باکسنگ سے وابستہ افراد کے مطابق یہ کھیل جسمانی برداشت، تیز ردعمل اور رنگ میں فوری طور پر پوزیشن تبدیل کرنے کی صلاحیت کا تقاضا کرتا ہے، جو صرف شوق یا سوشل میڈیا ویڈیوز سے حاصل نہیں ہوتی۔
سٹی 42: راولپنڈی میں امریکی کمپنی پاور یوس (POWERUS) کے وفد نے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاور یوس کے وفد کی قیادت رابرٹ بریٹ ویلیکووچ نے کی، وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف سے ملاقات کی جہاں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی ٹیکنالوجی میں بدلتے رجحانات اور دفاعی سازوسامان کی خریداری، پیداوار اور استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی سلامتی اور ملکی استحکام کو مضبوط بنانے میں تکنیکی جدت اور جدید حل کی اہمیت پر زور دیا دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں رابطوں اور تعاون کو مزید فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔
September 09, 2026
September 09, 2026
رومیل الیاس: وفاقی حکومت کی پٹرول سبسڈی کے تحت موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف ملنا شروع ہوگیا، متعدد فیول پمپس پر پہلے مرحلے میں 5 لیٹر پٹرول پر 100 روپے سبسڈی دی جارہی ہے۔
پٹرول سبسڈی ملنے پر شہریوں نے حکومت کے اقدام کو سراہتے ہوئے ناخواندہ افراد کے لیے بھی سبسڈی کے حصول کے آسان ذرائع متعارف کرانے کا مطالبہ کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ مزدور طبقے کے لیے ڈیجیٹل نظام کے بجائے پٹرول پمپس پر بوتھ قائم کیے جائیں تاکہ سبسڈی کے حصول میں انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
متعدد فیول پمپس پر پہلے مرحلے میں موٹر سائیکل سواروں کو 5 لیٹر پٹرول پر 100 روپے سبسڈی دی جارہی ہے، جس سے انہیں پٹرول کی قیمت میں براہ راست ریلیف مل رہا ہے۔
’’تھپڑ تھا کس نے مارا، دکھائی نہیں دیا
پر اس کے بعد کچھ بھی سنائی نہیں دیا‘‘
لیکن یہاں تو تھپڑ دکھائی بھی دیا اور اس کی گونج سنائی بھی دی اور یہ تھپڑ مارا ہے ملائیشین وزیر اعظم نے گودی میڈیا کو۔۔۔۔۔
ایک ایسا سوال ،،، جو بظاہر پاکستان کو گھیرنے کے لیے کیا گیا تھا ،،، لیکن جواب ایسا آیا کہ سوال کرنے والا ہی دفاعی پوزیشن میں چلا گیا ،،، بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کے صحافی وشنو نے ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم سے پاکستان کے حوالے سے سخت سوالات کیے اور پہلگام واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کی۔ لیکن انور ابراہیم نے بغیر کسی لگی لپٹی کے کہا ،،، "اگر پاکستان کے خلاف الزام ہے، تو ثبوت کہاں ہیں؟"
انور ابراہیم نے کہا کہ "میں مودی کا دوست ہوں، لیکن پاکستان کے خلاف ریاستی دہشت گردی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔" اور بات صرف ذاتی رائے تک محدود نہیں رکھی گئی، انور ابراہیم نے کہا کہ بطور وزیراعظم وہ اُن حقائق کی بنیاد پر بات کر سکتے ہیں جو اُن کے ریاستی اداروں نے انہیں فراہم کیے ہیں۔ ان کے مطابق ملائیشیا کے متعلقہ اداروں نے پاکستان کے خلاف ریاستی دہشت گردی کی کوئی رپورٹ نہیں دی۔
بھارتی صحافی نے اسرائیل اور پاکستان کا موازنہ کرنے کی کوشش بھی کی، لیکن ملائیشین وزیراعظم نے اس موازنے کو بھی قبول نہیں کیا۔ انور ابراہیم کا مؤقف تھا کہ اسرائیل کے حوالے سے ان کا موقف الگ ہے، جبکہ پاکستان کو وہ ایک دوست ملک سمجھتے ہیں ،،، یعنی سوال تھا پاکستان پر الزام لگانے کا مگر جواب آیا ’’ الزام نہیں ثبوت دیں‘‘۔
یہی وہ نکتہ تھا جس نے پوری گفتگو کا رخ بدل دیا اور گودی میڈیا کو منہ کی کھانا پڑی، انور ابراہیم کے اس جواب نے کم از کم ایک سوال ضرور چھوڑ دیا کہ اگر الزام ہے تو ثبوت کہاں ہے؟
https://youtu.be/ddnxkr26JN0?si=moIy9MuUfg6b2LT6
September 09, 2026
September 09, 2026
رانا آزار: پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے مینز ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے بھارت میں ہونے والے میچز میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے وینیو تبدیل کرنے کی درخواست کردی۔
پی ایچ ایف نے ایشین ہاکی فیڈریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی کے میچز بھارت کے بجائے نیوٹرل وینیو پر منتقل کیے جائیں صدر پی ایچ ایف محی الدین احمد وانی کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول چاہتے ہیں۔
محی الدین احمد وانی نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ایف آئی ایچ کے رکن ممالک کے خلاف کھیلنے کے لیے تیار ہے، تاہم چیمپئنز ٹرافی کے میچز نیوٹرل وینیو پر منتقل کیے جائیں۔
واضح رہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے میچز 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک بھارت میں شیڈول ہیں۔
عابد چودھری: لاہور میں پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے بعد پٹرول چوری کی واردات بھی سامنے آگئی، نشتر کالونی کے علاقے پاک عرب سوسائٹی میں گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل سے پٹرول چوری کرلیا گیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی، جس میں پینٹ شرٹ میں ملبوس نوجوان کو موٹرسائیکل سے پٹرول نکالتے دیکھا جاسکتا ہے متاثرہ شہری سلطان کے مطابق نوجوان نے گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل سے پٹرول چوری کیا، جس پر انہوں نے کارروائی کے لیے پولیس کو درخواست جمع کرادی۔
پولیس کو دی گئی درخواست میں واقعے کا نوٹس لینے اور پٹرول چوری کرنے والے شخص کے خلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔
September 09, 2026
September 09, 2026
سٹی 42:روالپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کے لیے تحریک انصاف نے چھ رہنماؤں کے نام جیل حکام کو بھجوا دیئے ہیں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے بھجوائی گئی فہرست میں سینیٹر مشتاق احمد خان، کلیم اللہ لونی اور نعیم اسلم گوندل کے نام شامل ہیں۔
فہرست میں نصیر احمد ستی، محمد بلال انصاری اور شہلا نیازی کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے کل، جمعرات کو اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔

سٹی 42:وفاقی حکومت نےایم فل ڈگری ہولڈرز سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری دے دی۔وزارت خزانہ نے ماہانہ الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وفاقی حکومت نے ایم فل کے مساوی ڈگری ہولڈرز سرکاری ملازمین کو ماہانہ 2500 الاؤنس دینے کی منظوری دے دی ہے ۔
واضح رہےکہ ایم فل ڈگری ہولڈرز سرکاری ملازمین کو 2500 روپے ماہانہ الاؤنس پہلے ہی دیا جا رہا ہے۔
ایم فل کے مساوی ڈگری ہولڈرز سرکاری ملازمین کو ماہانہ 2500 الاؤنس دینے کےفیصلے کا اطلاق 17 جولائی 2026 سے ہوگا ۔وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
September 09, 2026
September 09, 2026
آج صبح سویرے ہی جنوبی پنجاب کے رہنے والے گورچانی قبیلے کے انتہائی مہذب میرے دوست صحافی خرم گورچانی نے ایک ویڈیو ارسال کی جس میں جو منظر تھا اسے بیان کرنے والا کچھ اس انداز میں کمنٹری کر رہا تھا ’’کوئٹہ بھی عجیب شہر ہے جہاں کبھی کبھی ایسے مناظر دیکھنے میں آتے ہیں جو پورے پاکستان میں کہیں اور نہیں دیکھے جا سکتے، یہ سڑک کے بیچوں بیچ بنی گرین بیلٹ پر بیٹھے افراد بنک لوٹ کر نکلے ہیں لیکن لوٹی گئی رقم کی تقسیم یہی کی جا رہی ہے، رقم دیکھ کر کچھ راہگیر بھی جمع ہوئے جنہیں بھی تبرکاً کچھ نہ کچھ دے دیا گیا، رقم کی منصفانہ تقسیم کے بعد ہر ایک ڈاکو اپنے گھر کی طرف چل پرا، ایسے ہی جیسے نیاز بانٹنے والے نیاز ختم ہونے کے بعد جاتے ہی‘‘ منظر واقعی عجیب تھا اور یہ ایک ایسی کہانی بیان کر رہا تھا جو ناقابل یقین ہے۔ کیا صوبوں میں لاقانونیت اس حد تک بڑھ چکی ہے؟ شائد اسی لیے معاملے کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جناب سرفراز بگٹی صاحب نے انتظامی یونٹس کی حمایت کی ہے۔
میں اس پر پہلے بھی لکھ اور بول چکا ہوں، اب دوبارہ لکھ رہا ہوں کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ پنجاب جیسے بڑی آبادی والے، سندھ جیسے معاشی سمندری علاقوں کے حامل علاقوں، افغانستان کے ہمسایہ خیبر پختونخواہ میں اور وسیع و عریض بلوچستان میں ایک آئی جی پولیس ایک ہوم سیکرٹری، ایک وزیر اعلیٰ تمام معاملات کو بہتر انداز میں حل کر سکے، خاص کر ان حالات میں جب فتنہ الخوارج اور فتنہ ہندوستان کے سانپ ہمارے سینوں پر لوٹ رہے ہوں اور ہمیں ڈنک مارنے کو بے چین ہوں۔ کیا انتطامی یونٹس کی تقسیم کی کوئی وجہ امن و امان اور عوام کے تحفط سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے؟ کیا ہمارے جوانوں کے جنازے اسی طرح اٹھائے جاتے رہیں گے؟ کیا عوام کبھی کچے اور کبھی پکے کے ڈاکوؤں کا آسان شکار بنتے رہیں گے؟ لوگ بنک سے رقم لیکر نکلتے ہیں اور صرف لوٹے نہیں جاتے مار دیے جاتے ہیں۔ ذرا کراچی کے اعداد و شمار ہی نکال لیں اس سال 2026 میں یعنی 9 ماہ میں تقریبا پچاس افراد اپنی جان سے گئے، رقم بھی گئی، سہاگنوں کے سہاگ اور ماؤں کی گود اجاڑ دی گئی۔
ہم انتظامی یونٹس کی تقسیم کو اس دہشتگردی، غنڈہ گردی اور ڈاکو گردی کے خلاف طاقت بنا سکتے ہیں۔ ہم کیوں نہیں سوچتے کہ ہم ہر آنے والے دن میں آبادی کے پھیلاؤ میں پھنستے چلے جارہے ہیں اور اس سے باہر نکلنے کا آسان حل صرف نئے انتطامی یونٹس اور اختیارات کی منصفانہ تقسیم ہے۔ اس کے علاوہ کوئی حل ہے تو بتائیں۔ کیا ہم پنجاب کے چوہدریوں، سندھ کے وڈیروں اور بلوچستان و خیبر پختونخواہ کے چند سرداروں کے ہاتھوں 25 کروڑ عوام کو یرغمال بنانے کے اس نظام کو بدلنا نہیں چاہتے؟ کیا ہم سب پاکستانیوں کا حق نہیں کہ انہیں امن و امان اور صحت و تعلیم کی بہتر سہولیات میسر نہ آئیں؟ کیا ہمارے نوجوانوں کو روزگار نہیں چاہیے؟ اور کیا ہمارے دکانداروں کو بہتر کاروبار نہیں چاہیے؟ جی سب کچھ چاہیے تو اُن کو جواب دیا جانا چاہیے جو انتظامی یونٹس کو بٹوارے کا نام دیکر عوام سے بہتر طرز زندگی کو دور کرنا چاہتے ہیں۔ آئیے میرے ہم آواز ہوں تاکہ جلد از جلد منزل کو پالیا جائے۔
قیصر کھوکھر: صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس سول سیکرٹریٹ میں ہوا، جس کی صدارت صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کی۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، عظمیٰ کاردار سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ٹاسک فورس نے صوبے میں پولیو کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا بریفنگ میں بتایا گیا کہ 21 سے 27 ستمبر تک انسداد پولیو مہم کے دوران ایک کروڑ 6 لاکھ 48 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
بریفنگ کے مطابق 13 اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم 21 ستمبر سے شروع ہوگی لاہور میں مہم مسلسل 7 روز جبکہ دیگر اضلاع میں 4 روز جاری رہے گی پولیو مہم 8 اضلاع میں مکمل جبکہ 5 اضلاع میں جزوی طور پر منعقد کی جائے گی۔ مہم کے دوران مجموعی طور پر ایک ہزار 376 ہدف شدہ یونین کونسلز کا احاطہ کیا جائے گا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ مقررہ مراکز پر بچوں کی ویکسی نیشن کے لیے 2 ہزار 60 فکسڈ ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مہم کو خامیوں سے پاک بنانے کا عزم ہے اُنہوں نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو انسداد پولیو مہم کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔
صوبائی وزیر صحت نے ہدایت کی کہ زیادہ نقل و حرکت والے علاقوں اور ہائی رسک علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔
September 09, 2026
September 09, 2026
(ویب ڈیسک) سینئیر صحافی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
انگلینڈ مین مقیم صحافی شوکت ڈار کے ہرٹ اٹیک سے انتقال کر جانے کی خبر نے انگلینڈ اور پاکستان کی صحافتی برادری میں دکھ کی لہر دوڑا دی ہے ۔ شوکت ڈار پاکستان پریس کلب یو کے انٹرنیشنل کے صدر بھی تھے اور ٹرید یونین میں بھی آخری روز تک سرگرم رہے۔
انہیں منگل کی شام دل کا دورہ پڑا، جو جان لیوا ثابت ہوا، مرحوم کے جنازہ اور تدفین کے متعلق اعلان آئندہ ایک دو روز میں متوقع ہے۔
شوکت ڈار کا شمار برطانیہ میں ڈیجیٹل میڈیا کے بانیوں میں ہوتا تھا، وہ تقریباً 35 برس سے عملی صحافت سے وابستہ تھے، ان کے انتقال پر لندن سمیت برطانیہ بھر کی صحافتی برادری شدید صدمے سے دوچار ہے۔
شوکت ڈار اپنے اعلیٰ اخلاق اور خوش مزاجی کے باعث ہر حلقے میں یکساں مقبول تھے، ٹریڈ یونین سے وابستگی کے سبب وہ ہمیشہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے سرگرم نظر آتے، کسی صحافی کے ساتھ زیادتی ہوتی تو وہ اس کے ساتھ کھڑے دکھائی دیتے، جب کہ پاکستان میں کسی میڈیا گروپ کو مشکلات کا سامنا ہوتا تو وہ برطانیہ میں اس کے حق میں مظاہروں میں بھی پیش پیش رہتے تھے۔
صحافیوں اور سماجی شخصیات نے شوکت ڈار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر محفل کی جان ہوتے تھے۔ وہ جس محفل میں بھی شریک ہوتے، وہاں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھر جاتیں، کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے بھی انہیں ہمیشہ متحرک دیکھا، وہ کمیونٹی کے مختلف پروگراموں کے انعقاد کے لیے بھی سرگرم رہتے تھے۔ صحافیوں اور سماجی شخصیات کا کہنا تھا کہ شوکت ڈار کی ہر شخص کے ساتھ ذاتی دوستی تھی اور ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکےگا۔
کمیونٹی کے مختلف افراد نے شوکت ڈار کے اہل خانہ اور ان کے دستِ راست وحید احمد سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور بلندیٔ درجات کی دعا کی ہے۔
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان اور پاکستان ہائی کمیشن لندن کی جانب سے بھی سینئر صحافی شوکت ڈار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صحافت کے شعبے میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
پاکستان ہائی کمیشن لندن کا کہنا ہےکہ شوکت ڈار کی شعبہ صحافت اور کمیونٹی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔صحافت کے علاوہ مرحوم پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود میں بھی ہائی کمیشن سے رابطے میں رہتے تھے۔
ویب ڈیسک: ایف بی آر نے بیرون ملک سے ذاتی استعمال کے لیے پاکستان لائے جانے والے موبائل فونز پر سیلز ٹیکس آسان اقساط میں ادا کرنے کی منظوری دے دی۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق یہ سہولت سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے نویں شیڈول میں ترمیم کے ذریعے شامل کی گئی ہے نئے طریقہ کار کے تحت شہری درآمد شدہ موبائل فون کا سیلز ٹیکس ایک ساتھ ادا کرنے کے بجائے آسان اقساط میں جمع کراسکیں گے، تاہم متعلقہ مالی سال کے اختتام سے قبل تمام واجب الادا ٹیکس کی مکمل ادائیگی لازمی ہوگی۔
ایف بی آر کے مطابق یہ سہولت پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ڈیربس سسٹم کے ذریعے فعال کی جائے گی یہ اقدام پی ٹی اے کی جانب سے موبائل فونز پر ٹیکس اقساط میں ادا کرنے کے پروگرام کے اعلان کے دو ماہ بعد سامنے آیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے جولائی 2019 میں مسافروں کے لیے مفت موبائل فون کی سہولت ختم کردی تھی، جس کے بعد مقامی نیٹ ورکس پر موبائل فون چلانے کے لیے متعلقہ ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی پیشگی ادائیگی لازمی تھی۔
ایف بی آر کے نئے فیصلے کے بعد بیرون ملک سے موبائل فون پاکستان لانے والے شہری سیلز ٹیکس کی ادائیگی اقساط میں کرسکیں گے، تاہم مالی سال کے اختتام تک مکمل واجب الادا رقم ادا کرنا ہوگی۔
September 09, 2026
September 09, 2026
ویب ڈیسک: اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں کئےمنگل کئے جانیوالے ’’ڈبل ٹیپ‘‘ حملے میں 15 سالہ نوجوان شہید ہو گیا، پہلے حملے کے بعد امدادی کارروائی کے دورن ہی اسرائیل نے دوسرا حملہ کر دیا جس میں3 افراد ہلاک اور 27زخمی ہو چکے ہیں۔اس گھنائونی جارحیت کے دوران ہی امریکہ نے اسرائیل کو 2.8 ارب ڈالر کے بم فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق غزہ شہر کے شیخ رضوان علاقے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کئے گئے ایک کے بعد ایک، دوہرے فضائی حملے میں15 سالہ فلسطینی نوجوان محمد عبدالرحمن الزیناتی شہید ہو گیا۔ شہاب نیوز ایجنسی کے مطابق، محمد قرآن حفظ کرنے کی مجلس سے واپس لوٹ رہا تھا جب پہلا حملہ ہوا۔ اس حملے میں زخمی ہونیوالے شخص کی مدد کیلئے جب عام لوگ جمع ہوئے تو اسی جگہ دوسرا حملہ(ڈبل ٹیپ ) کر دیا گیا۔ اس دوسرے حملے میں محمد کے ساتھ 23 سالہ فلسطینی سول ڈیفنس کے پیرامیڈک شریف شادی ابراہیم لباد بھی شہید ہو گئے۔
اس خوفناک حملے کے بعد فلسطینی صحافی محمد ہانیہ نے بتایا کہ جب ایک نوجوان پر حملہ ہوا تو انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت محمد اور دیگر نوجوان اس کی مدد کیلئے دوڑے، لیکن اسرائیل نے دوبارہ بمباری کر دی جس میں محمدبھی شہید ہو گئے۔ اس دوسرے حملے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں صاف طور پرطبی امدادپہنچارہے لوگوں کو نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس طرح کی کارروائیوں کو "ڈبل ٹیپ" حملہ کہا جاتا ہے، جس میں پہلے حملے کے فوراً بعد اسی جگہ دوبارہ حملہ کیا جاتا ہے تا کہ بچاؤ کا کام کرنے والے اہلکار، عام شہری اور طبی عملہ بھی زد میں آ جائیں۔یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اسرائیل کیلئے 2.8 ارب ڈالر کے اسلحہ پیکیج کی منظوری کی تیاری کر رہا ہے، جس میں40ہزار بھاری بم شامل ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق، امریکی حکام اور ذرائع نے بتایا ہے کہ اس پیکیج میں 907؍ کلوگرام (2 ہزار پاؤنڈ) وزنی20 ہزار MK84عام طور پر استعمال ہونے والےبم اور20 ہزار BLU-117 شدید دھماکہ خیز بم شامل ہیں، علاوہ ازیں زیرِ زمین اور مضبوط ٹھکانوں کو تباہ کرنےکیلئے I-2000 پینیٹریٹر وار ہیڈز بھی دئیے جائیں گے۔ امریکی کانگریس کو اس بارے میں غیر رسمی طور پر مطلع کر دیا گیا ہے ۔ اس پیکیج کی بڑی رقم امریکی فارن ملٹری فائنانسنگ پروگرام کے تحت فراہم کی جائے گی جس کے ذریعے واشنگٹن کی فراہم کردہ رقم سے اسرائیل امریکی ہتھیار خریدتا ہے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 11 اکتوبر کی جنگ بندی کے بعد ہوئے اسرائیلی حملوں میں ابتک ۱یک ہزار 375فلسطینی شہید اور 4ہزار686 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
جنید ریاض: لاہور میں میٹرک 2026 کے پوزیشن ہولڈرز اور ہائی اچیورز کے اعزاز میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے شرکت کی جہاں وزیر تعلیم نے طلبہ میں کیش پرائز اور لیپ ٹاپس تقسیم کیے پیف پارٹنر اسکولوں کے طلبہ نے میٹرک امتحانات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کی تھیں۔
ڈی جی خان بورڈ کی تیسری پوزیشن ہولڈر فروا احمد کو ایک لاکھ 25 ہزار روپے اور لیپ ٹاپ دیا گیا، جبکہ طالبات میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی کشف سعید کو 50 ہزار روپے اور لیپ ٹاپ سے نوازا گیا۔
پیف کی جانب سے 6 ہائی اچیورز کو خصوصی لیپ ٹاپس بھی دیے گئے تقریب میں چیئرمین پیف ملک شعیب اعوان اور ایم ڈی شاہد فرید بھی شریک ہوئے اس موقع پر وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ اسکول بند کرنے سے کوئی خاطر خواہ بچت نہیں ہوگی وفاقی حکومت اسکول بند کرنے کے بجائے تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ۔
رانا سکندر حیات کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے فنڈز میں اضافہ کیا جا رہا ہے، اسکول بند کرنے کے بجائے تعلیمی شعبے میں وسائل بڑھائے جائیں۔
September 09, 2026
September 09, 2026
جمال الدین جمالی: لاہور کینٹ کی حدود میں پولیس پر فائرنگ کے مقدمے میں ملزم عدنان عارف بٹ کی جانب سے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست خارج کردی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہد سکندر نے ملزم کی درخواست پر فیصلہ سنایا سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے مقدمہ عام فوجداری عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا کی۔
عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست مسترد کردی ملزم عدنان عارف بٹ کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں پولیس پر فائرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
(شاہدسپرا)وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 11 ہزار 6 سو عازمین کی بکنگ مکمل کر لی۔پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت مزید 60 ہزار عازمین درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں،بکنگ نشستوں کی دستیابی تک یا 20 نومبر 2026 تک جاری رہے گی۔
حج پورٹل پر 25 منظم کمپنیوں کی جانب سے اکانومی، سٹینڈرڈ اور پریمیم حج پیکیج دستیاب ہیں،عازمین اپنی ضروریات کے مطابق پیکیج کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور پاکستان کے مطابق منتظمین کے اکاؤنٹس میں حج واجبات کی مد میں 10 ارب روپے موصول ہوچکے ہیں،عازمین کی جانب سے 4 ارب روپے سے زائد رقم آن لائن طریقہ کار کے ذریعے جمع کرائی گئی،عازمین حج واجبات کی ادائیگی کے لیے صرف ’’پاک حج ایپ‘‘ یا ’’حج پورٹل‘‘ استعمال کریں۔
September 09, 2026
September 09, 2026
ملک اشرف: لاہور میں تعینات 39 سول ججز کم مجسٹریٹس کو سول جج کلاس تھری کے اختیارات تفویض کردیئے گئے، جس کا نوٹیفکیشن چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب سول کورٹس آرڈیننس کے تحت سول ججز کو سول جج کلاس تھری کے اختیارات دیے گئے ہیں۔ نئے اختیارات ججز کو اپنے سابق عہدے کا چارج سنبھالنے کی تاریخ سے حاصل ہوں گے۔
اختیارات حاصل کرنے والے ججز میں محمد مزمل ملک، مستنصر اشرف، سلطان امین، عروج سکندر، اقرا مقدس، محمد عون، ثانیہ یاسمین، عقیل سعید، معاذ علی، ام کلثوم اور باسل فواد بٹ شامل ہیں۔
صبا نواز، خرم مجید، عاطف ستار، نور فاطمہ رزاق، ساحر علی خان، صفوانہ حسن، فضا طارق، حافظہ کومل عروج اور رابعہ سیف کو بھی سول جج کلاس تھری کے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔
عدیل اشرف، مریم شاہد، زینش کرامت، عروج اعجاز، محمد عثمان، علی احمد وارث اور تہمینہ بھی اختیارات حاصل کرنے والے ججز میں شامل ہیں جبکہ سارہ انس، کوثر طیبہ سلطانہ، جویریہ محبوب الٰہی، محمد احسن رضا اور سائرہ سیف سمیت 39 سول ججز کو یہ اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سول ججز اپنے اختیارات ان سول اضلاع اور ذیلی ڈویژنوں میں استعمال کریں گے جہاں ان کی تعیناتی کی گئی ہے۔
اسرار خان: لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 266 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 323 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 104 شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 219 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق شہر میں بیشتر حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔
September 09, 2026
September 09, 2026
علی رامے: وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر محکمہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب نے خصوصی بچوں کو شناختی سہولیات ان کے اسکولوں میں ہی فراہم کرنے کے لیے اہم اقدام کیا ہے۔
سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب سید شعیب اقبال نے ڈی جی نادرا ساؤتھ سے ملاقات کی، جس میں خصوصی بچوں کے لیے شناختی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔
محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے ترجمان کے مطابق نادرا کی موبائل بسیں اور وینز سپیشل ایجوکیشن کے اسکولوں کا دورہ کریں گی، جہاں نادرا کا عملہ بچوں کے ڈومیسائل بنائے گا ترجمان کا کہنا ہے کہ خصوصی بچوں کو شناختی سہولیات ان کے اسکولوں میں ہی فراہم کی جائیں گی،
محکمے کے اس اقدام سے خصوصی بچوں اور ان کے والدین کو دفتری مشکلات سے نجات ملے گی سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن سید شعیب اقبال نے کہا کہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب اور نادرا کے درمیان تعاون جاری رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ خصوصی بچوں کو خصوصی کارڈ کے حصول کے لیے نادرا دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے۔
سٹی 42: وزیراعظم نے ملک میں تیل کے ذخائر اور سپلائی کی صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کرلیا، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور تیل کی سپلائی کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی، جبکہ ملک میں توانائی کی مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں کفایت شعاری کے اقدامات سے متعلق بھی فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔ وزیراعظم کو خصوصی ریلیف پیکیج کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں تیل کے ذخائر، سپلائی کی صورتحال، توانائی کے معاملات اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔
September 09, 2026
September 09, 2026
عابد چودھری: لاہور میں ویمن ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب کی سپلائی ناکام بنادی اور ایک شراب فروش کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر شملہ پہاڑی کے قریب کارروائی کی گئی، جہاں سے ملزم کو گرفتار کیا گیا دورانِ کارروائی ملزم کے قبضے سے 10 لیٹر دیسی شراب کا گیلن برآمد ہوا۔ گرفتار ملزم کی شناخت عرفان مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا ایس پی سول لائنز منزه کرامت کا کہنا ہے کہ شہر کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
عابد چودھری: لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔
اسلام پورہ پولیس نے دورانِ پٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان پابندی کے باوجود پتنگ بازی کر رہے تھے ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزمان میں جنید، عبدالہادی، محسن اور وقار شامل ہیں۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے پتنگیں اور ڈور برآمد کرلی، جبکہ گرفتار افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کرلیے گئے۔
September 09, 2026
September 09, 2026
ثمرہ فاطمہ: لاہور میں ڈائریکٹر جنرل ماحولیات عبداللہ نیر شیخ کی قیادت میں آلودگی پھیلانے والے بھٹوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا، جس کے دوران مختلف علاقوں میں 9 بھٹوں کا معائنہ کیا گیا۔
آپریشن میں ڈی جی ماحولیات عبداللہ نیر شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز اور فیلڈ ٹیموں نے حصہ لیا اس دوران بھٹوں میں ماحولیاتی قوانین اور اخراجی معیارات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔
معائنے کے دوران میسرز خالد پوٹری کِلْن کو ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔ مذکورہ بھٹہ سوئے آصل روڈ، آف فیروزپور روڈ پر قائم تھا ڈی جی ماحولیات عبداللہ نیر شیخ کی نگرانی میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے خالد پوٹری کِلْن کو موقع پر ہی مسمار کردیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل ماحولیات عبداللہ نیر شیخ کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کا باعث بننے والے یونٹس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہے۔
طاہر جمیل:لاہور میں شادی کی تقریبات کی مانیٹرنگ کا نیا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے شادی کی تقریبات کی نگرانی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی، جبکہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پیرا فورس کو شادی کی تقریبات کی آزادانہ چیکنگ کا حکم دے دیا گیا۔
شادی ہالز میں اوقاتِ کار، ون ڈش اور دیگر خلاف ورزیوں کی خصوصی نگرانی کی جائے گی، جبکہ خلاف ورزیوں کو باقاعدہ ریکارڈ کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
اے ڈی سی انفورسمنٹ کاشف جلیل کو لاہور ضلع کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے، جبکہ فیلڈ ٹیمیں روزانہ اپنی رپورٹس اے ڈی سی انفورسمنٹ آفس کو جمع کرائیں گی۔
تمام متعلقہ محکمے فیلڈ ٹیموں کو ضرورت کے مطابق معاونت فراہم کریں گے۔
پنجاب میرج فنکشنز ایکٹ 2016 پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے شادی کی تقریبات کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
September 09, 2026
September 09, 2026
ویب ڈیسک:بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر مرشد آباد کے سوتی علاقے کے رہائشی 61 سالہ مسلمان بزرگ کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں بنگلہ دیشی شہری ہونے کے شبہہ میں دیر رات ان کے گھر سے اٹھایا گیا اور بعد میں سرحد پار بنگلہ دیش بھیج دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بزرگ مسلم شہری ابراہیم کےاہل خانہ کا کہنا ہے کہ جس وقت سے انہیں لے جایا گیا ہے تب سے وہ ان کے پتے یا حالت کی تصدیق کرنے سے قاصر ہیں اور انہیں انتظامیہ کی جانب سے کوئی سرکاری معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔سوتی پولیس اسٹیشن کے تحت رماکانتا پور گاؤں کے رہائشی ابراہیم شیخ کو 28جولائی کی رات تقریباً2بجے ان کے گھر سے اٹھایا گیا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق پولیس اہلکاروں نے انہیں لے جانے سے پہلے ان کے شہریت کے دستاویزات کے بارے میں پوچھ گچھ کی تھی۔ بعد میں مقامی ذرائع سے خاندان کو معلوم ہوا کہ ابراہیم کو مبینہ طور پر بنگلہ دیش کی سرحد میں دھکیل دیا گیا ہے لیکن انہیں اس بات کی کوئی رسمی اطلاع نہیں دی گئی کہ انہیں کہاں رکھا گیا ، ان کی حراست کی قانونی بنیاد کیا ہے یا اس دوران کس قانونی طریقہ کار پر عمل کیا گیا۔
ابراہیم کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ بنگلہ دیش سے ہجرت کر کے نہیں آئے بلکہ ان کے آباؤ اجداد نسلوں سے اسی علاقے میں رہتے آئے ہیں ۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس آدھا ر کارڈ، پین کارڈ اور ووٹر آئی ڈی کارڈ کے علاوہ 1946 کاایک قدیم خاندانی دستاویز بھی موجود ہے۔ اہل خانہ نے یہ بھی بتایا کہ ابراہیم کا نام 2026 کی ووٹر لسٹ میں شامل تھا، لیکن بعد میں ایس آئی آر کے دوران اسے ہٹا دیا گیا۔ ان کی بیوہ والدہ حنیفہ کا کہنا ہے کہ ان کا خاندان کئی نسلوں سے بھارت میں رہ رہا ہے ،اگرچہ 2002 کی ووٹر لسٹ میں ان کے والدین کے نام شامل تھےلیکن اس وقت ابراہیم کا نام اس مخصوص فہرست میں نہیں تھا۔
ابراہیم کے بیٹے سوون شیخ نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے نہ تو کوئی ایف آئی آر دکھائی، نہ ہی کوئی تحریری نوٹس یا حراستی حکم فراہم کیا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے ان کے والد کا آدھار کارڈ، پین کارڈ، ووٹر کارڈ اور ۱۹۴۶؍ کا خاندانی دستاویز مانگا اور وہ تمام کاغذات اپنے ساتھ لے کر ان کے والد کو زبردستی ساتھ لے گئے۔ مقامی رہائشی امین الشیخ کے مطابق اہل خانہ نے سوتی پولیس اسٹیشن اور جانگی پور کے ایس پی دفتر کے متعدد چکر لگائے لیکن کوئی واضح معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔ اس معاملے پر مقامی پنچایت ممبر مجکیرا بی بی نے بغیر کسی نوٹس کے شہری کو اٹھائے جانے اور قانونی عمل کے بغیر سرحد پار دھکیلنے پر سوال اٹھاتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ ابراہیم کی والدہ نے اپنے بیٹے کی بازیابی اور عدالت میں پیشی کیلئے کلکتہ ہائی کورٹ میں ہیبیس کارپس رِٹ کے تحت درخواست دائر کی ہے۔
اسی نوعیت کے ایک اور معاملے میں، سوتی پولیس اسٹیشن کے ہی کالوپارہ گاؤں کے تین اور رہائشیوں کو بنگلہ دیشی ہونے کے شبہے میں ان کے گھر سے اٹھا لیا گیا۔ اہل خانہ کے مطابق، 8اگست کی آدھی رات کو عبدالجبار اور ان کے دو بیٹوں، عبدالاحد اور عبدالجہاد کو حراست میں لیا گیا۔ خاندان نے اس کارروائی کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں افراد کے نام ووٹر لسٹ میں موجود ہیں۔ وہ باقاعدگی سے انتخابات میں ووٹ ڈالتے رہے ہیں اور ان کے پاس پاسپورٹ سمیت تمام درست دستاویزات موجود ہیں، اس لئے انہیں بغیر کسی نوٹس یا قانونی کارروائی کے سرحد پار بھیجنا سراسر غیر قانونی ہے۔
حقوقِ انسانی کی تنظیم ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف ڈیموکریٹک رائٹس (APDR) نے اس معاملے پر ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے چاروں شہریوں کی حراست اور مبینہ طور پر انہیں بنگلہ دیش بھیجے جانے ک خدشات پر شدید سوالات اٹھائے ہیں۔ تنظیم نے حکومت سے حراست کی قانونی وجوہات، شہریت کے ثبوت، اور انہیں عدالت میں پیش نہ کئے جانے کی تفصیلات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
پیٹرول 500 روپے سے اوپر جائے گا ؟ ۔۔۔۔سٹی 42 کے پروگرام کی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں
September 09, 2026
September 09, 2026
ویب ڈیسک ؛ پاکستان نے پائیدار خودمختار پانڈا بانڈ جاری کرنے کا ایوارڈ جیت لیا۔
مشیر وزارت خزانہ خرم شہزاد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کو پہلے سَسٹین ایبل سویرن پانڈا بانڈ کے اجرا پر عالمی اعزاز ملا ہے، پاکستان نے پائیدارخودمختار پانڈا بانڈ جاری کرنےکا ایوارڈ جیتا ہے، پاکستان کے پانڈا بانڈ میں سرمایہ کاروں کی طلب حجم سے 5گنا زیادہ رہی۔
انہوں نے کہا کہ پانڈا بانڈ سے پاکستان کو نئے اوربڑے ادارہ جاتی سرمایہ کاروں تک رسائی ملی، پاکستان اور چین کے درمیان مالیاتی روابط مزید مضبوط ہوگئے۔
خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ پانڈا بانڈ سے حاصل رقم پانی، توانائی اور صحت کے منصوبوں پرخرچ ہوگی جب کہ پاکستان میں گرین اور سماجی طورپر جامع سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے مئی2026 میں 1.75 ارب چینی یوآن کا پانڈا بانڈ جاری کیا تھا، پاکستان کے 3 سالہ پانڈا بانڈ پر 2.5 فیصد کوپن ریٹ مقررکیاگیا تھا۔
پیسہ ، گوشت ا ور انڈہ نہیں بہترین صدقہ کونسا ؟۔۔۔ سٹی 42 کے پروگرام کی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں
September 09, 2026
September 09, 2026
احسن عباسی :سونے کی قیمت میں آج بڑااضافہ ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 79 ڈالر مہنگا ہوکر 4347 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 7900 روپے مہنگاہونے کے بعد 4 لاکھ 57 ہزار 236 روپے پرپہنچ گیا۔
دس گرام سونا 6773 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 92 ہزار6 روپے کاہوگیاجبکہ فی تولہ چاندی 140 روپے اضافے کے ساتھ 6942 روپے پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم ڈیلرز کا وزیراعظم فیول سبسڈی پروگرام پر عملدرآمد نہ کرنے کا اعلان
واضح رہے کہ گزشتہ روزبین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں40 ڈالر کی کمی واقع ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں عالمی قیمت 4268 ڈالر فی اونس ہو گئی تھی جبکہ مقامی صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 4000روپے کمی ہونے سے فی تولہ سونا 4 لاکھ 49 ہزار 336 روپے اور فی 10 گرام سونا 3429 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 85 ہزار 233 روپے کی سطح پر آ گیاتھا۔
ویب ڈیسک :پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی شادی سے 12 دن پہلے خودکشی کا سوچ رہی تھیں.
مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ ثاقب چدھڑ کی مبینہ دھمکیوں اور دباؤ کی وجہ سےخودکشی کا سوچ رہی تھی۔
مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ پر ہراسانی، بلیک میلنگ اور دھمکیوں کے سنگین الزامات لگا دیئے۔
پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے ساتھ جاری تنازع پر خاموشی توڑتے ہوئے ان پر ہراسانی، بلیک میلنگ اور دھمکیاں دینے سمیت سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔
اداکارہ مومنہ اقبال نے دعویٰ کیا کہ انہیں مبینہ طور پر ان کی نجی تصاویر اور دیگر ذاتی مواد سوشل میڈیا پر جاری کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں، جس کے باعث انہیں اپنی عزت اور ذاتی زندگی متاثر ہونے کا شدید خوف لاحق ہو گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ’’جب ثاقب میرے گھر رشتہ لے کر آئے تو میرے والد نے ہاں کرنے سے پہلے تھوڑا وقت مانگا، کچھ مہینے بعد ہی میرے پاس اس کی پہلی بیوی کے میسجز آنا شروع ہو گئے، تب مجھے پتا لگا کہ وہ شادی شدہ ہیں‘‘
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ثاقب چدھڑ کو توقع تھی کہ اس دباؤ اور تنازع کے نتیجے میں ان کے منگیتر حمزہ ان کا ساتھ چھوڑ دیں گے مگر ایسا نہیں ہوا اور حمزہ مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے رہے۔
September 09, 2026
September 09, 2026
شاہد سپرا:حج پورٹل کے ذریعے پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت اب تک 11 ہزار 600 عازمین کی بکنگ مکمل کرلی گئی ہے، جبکہ اسکیم کے تحت مزید 60 ہزار نشستیں تاحال دستیاب ہیں۔
ترجمان ذرائع کے مطابق پرائیویٹ سکیم کے تحت مزید 60 ہزار عازمین درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں،پرائیویٹ سکیم کے تحت بکنگ نشستوں کی دستیابی تک یا 20 نومبر 2026 تک جاری رہے گی،حج پورٹل پر 25 منظم کمپنیوں کی جانب سے اکانومی، سٹینڈرڈ اور پریمیم حج پیکیج دستیاب ہیں۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق عازمین اپنی ضروریات کے مطابق پیکیج کا انتخاب کرسکتے ہیں،منتظمین کے اکاؤنٹس میں حج واجبات کی مد میں 10 ارب موصول ہوچکے ہیں۔
عازمین کی جانب سے 4 ارب روپے سے زائد رقم آن لائن طریقہ کار کے ذریعے جمع کرائی گئی ہے۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ عازمین حج واجبات کی ادائیگی کیلئے ’’پاک حج ایپ‘‘ یا ’’حج پورٹل‘‘ استعمال کریں۔
ویب ڈیسک : پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ریلیف اسکیم کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پیٹرول دینے سے انکار کردیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائس چیئرمین پی پی ڈی اے انوار کمال نے کہا کہ ریلیف اسکیم کی تیاری میں ڈیلرز سے مشاورت نہیں کی گئی، موجودہ طریقہ کار پر عمل درآمد مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو براہ راست اور آسان طریقے سے ریلیف دیا جائے، ڈیلرز کا سرمایہ پہلے ہی مہنگائی سے متاثر ہے جب کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے اربوں روپے کے واجبات بھی زیرِ التوا ہیں۔
انوار کمال کا کہنا تھا کہ ریلیف اسکیم کا مالی بوجھ ڈیلرز پر ڈالنا قابلِ عمل نہیں، ڈیلرز مارجن میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہیں، حکومت کی موجودہ ریلیف اسکیم کے تحت پیٹرول نہیں دیں گے۔
وائس چیئرمین پی پی ڈی اے نے مزید کہا کہ سستے پیٹرول کی رقم حکومت ڈیلرز کو کیسے ادا کرے گی؟ تین دن سے حکومت سے رابطہ کر رہے ہیں مگر تاحال کوئی جواب نہیں ملا۔
September 09, 2026
September 09, 2026
ویب ڈیسک:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں اور کاروباری افراد کی مالی معاونت، فنی استعداد میں اضافے اور عالمی منڈیوں تک رسائی کیلئے سمیڈا کو جامع حکمت عملی مکمل کرنے کی ہدایت کردی، جبکہ پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی سمیت نظام میں بہتری لانے کیلئے قلیل مدتی اقدامات آئندہ تین ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔
چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں اور کاروباری افراد کو مالی معاونت اور سہولیات کی فراہمی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سمیڈا کی حکمت عملی میں ملک کے تمام علاقوں میں کاروبار کے فروغ، مساوی سہولیات اور یکساں فنی معاونت کی فراہمی کو ترجیح دی جائے، انہوں نے خواتین کی چھوٹے اور درمیانے کاروبار میں شمولیت کیلئے جاری پروگرام کو مزید وسعت دینے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے مقامی کاروباری افراد کو قومی و عالمی تجارتی منڈیوں تک رسائی دینے کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے مؤثر استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کاروبار کے فروغ کی حکمت عملی میں زیادہ سے زیادہ علاقوں اور شعبوں کو شامل کیا جائے، زرعی اجناس کے پیداواری اور تجارتی روابط کو منظم کرنے کیلئے بھی خصوصی اقدامات پر مشتمل حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی تقویت اور کاروباری افراد کی معاونت کیلئے مختلف سطحوں پر اقدامات جاری ہیں، جبکہ صنعتی پیداوار کی برآمدات بڑھانے اور عالمی منڈیوں تک رسائی کیلئے دنیا کے بہترین رائج طریقوں سے استفادہ کیا جارہا ہے، سمیڈا مختلف متعلقہ اداروں کے تعاون سے مربوط اور جامع حکمت عملی پر بھی کام کررہی ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت پمز ہسپتال کی بہتری سے متعلق اجلاس میں ہسپتال کی تحقیقاتی رپورٹ اور وزارت قومی صحت کے پرفارمنس آڈٹ کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم نے انکوائری رپورٹ میں تجویز کردہ قلیل مدتی اقدامات پر آئندہ تین ماہ میں عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے پمز کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھانے، فائر سیفٹی نظام کی بہتری کیلئے پی کے ایل آئی سے معاونت اور تجاویز لینے جبکہ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں دی گئی سفارشات پر بھی غور اور عملدرآمد کی ہدایت کی۔
انہوں نے ہسپتال میں ادویات اور دیگر سہولیات مفت فراہم کرنے کے اقدامات کو لائحہ عمل کا حصہ بنانے اور پمز کی بہتری کیلئے اچھی شہرت کی حامل افرادی قوت تعینات کرنے کی ہدایت کی، پمز کی بہتری کیلئے طویل مدتی اقدامات پر مشتمل جامع لائحہ عمل مرتب کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔
وزیراعظم نے پولی کلینک ہسپتال کا آڈٹ کرکے بے ضابطگیاں دور کرنے اور تنظیم نو کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے کی بھی ہدایت کی، انہوں نے سی ڈی اے کو اسلام آباد کے تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں میں فائر سیفٹی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنانے اور سرکاری و نجی دفاتر و عمارتوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کرانے کا حکم بھی دیا۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پمز ہسپتال کے پرفارمنس آڈٹ میں جانچے گئے انڈیکیٹرز میں 90 فیصد کے قابل قبول ہدف کے مقابلے میں صرف 39.7 فیصد کمپلائنس پائی گئی، جبکہ تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں 37 مجوزہ اقدامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔
اجلاسوں میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، اعظم نذیر تارڑ، جام کمال، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، سید مصطفیٰ کمال، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت ہارون اختر، معاون خصوصی مختار احمد بھرتھ، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
ویب ڈیسک : حکومت نے بجلی چوری روکنے کیلئے ٹرانسفارمرز کو آن آف کرنے کا نظام لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی حکومت نے بجلی چوری کی روک تھام اور لوڈ مینجمنٹ بہتر بنانے کے لیے ٹرانسفارمر کی سطح پر بجلی بند کرنے کا نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ اس نظام کے تحت جس ٹرانسفارمر پر بجلی چوری ہوگی صرف اسی ٹرانسفارمر کو بند کیا جاسکے گا اور پورے فیڈر کو بند کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
وزیر توانائی نے بتایا کہ ایک لاکھ نوے ہزار ٹرانسفارمرزکے اوپر آن آف کرنے کا سسٹم لا رہے ہیں، اس نظام کے نفاذ سے پورا فیڈر بند نہیں کرنا پڑے گا،یہ نیا تصور ہے جو دنیا کے مختلف حصوں میں استعمال ہورہا ہے، اس نظام کے لیے ریگولیٹری فریم ورک آئندہ سال اپریل یا مئی تک فراہم کردیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ نیٹ میٹرنگ سسٹم تبدیل کرنے سے لوگوں نے بیٹریاں لگاناشروع کی ہیں، 3، 4 لاکھ لوگوں کا بوجھ باقی ساڑھے 3 کروڑلوگوں پر ڈالنے سے روکا ہے۔
اویس لغاری نے کہا کہ آبنائے ہرمزکی بندش سے پیٹرولیم ڈویژن ایل این جی کےکارگوز نہیں لے پارہا، مقامی گیس کو عقل و فہم کے ساتھ استعمال کررہے ہیں۔
September 09, 2026
September 09, 2026
ویب ڈیسک ؛وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے نائب وزیر پبلک سکیورٹی گاو چی نے ملاقات کی، جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات، انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات سے متعلق مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پولیس ٹریننگ ایکسچینج پروگرام اور جدید ٹیکنالوجی و آلات کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ چین نے پاکستان میں جدید طرز کے لا انفورسمنٹ سنٹر کے قیام میں تعاون پر بھی آمادگی ظاہر کی۔
چینی نائب وزیر پبلک سکیورٹی نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں اور عزم کو سراہا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ لا انفورسمنٹ سنٹر پاک چین دوستی کی ایک اور روشن علامت ہوگا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے نائب وزیر پبلک سکیورٹی گاو چی کی ملاقات
— Ministry of Interior GoP (@MOIofficialGoP) September 16, 2026
پاک چین دوطرفہ تعلقات ، انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات سے متعلق مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال
پولیس ٹریننگ ایکسچینج پروگرام اور جدید ٹیکنالوجی و آلات کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق pic.twitter.com/ZPnMN1uEsd
محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے چینی اے آئی بیسڈ ٹیکنالوجی اور آلات سے بہت مدد مل سکتی ہے، جبکہ پاکستان داخلی سلامتی سے متعلق تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔
علی رامے: پیدائش و اموات کے کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹس مزید 3 سال مفت جاری رکھنے کے اخراجات کی منظوری دے دی گئی ہے۔
دستاویزات کے مطابق مفت سرٹیفکیٹس کی فراہمی پر آئندہ 3 برس میں 6 ارب 62 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ پہلے سال 2 ارب روپے، دوسرے سال 2 ارب 20 کروڑ روپے جبکہ تیسرے سال 2 ارب 42 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
محکمہ خزانہ نے امپیکٹ اسیسمنٹ کے بغیر مسلسل سبسڈی پر اعتراضات اٹھائے تھے، تاہم وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر محکمہ بلدیات کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔
محکمہ خزانہ کے مطابق متعدد بلدیاتی ادارے سرٹیفکیٹس کا خرچ اپنے وسائل سے برداشت کر سکتے ہیں، جبکہ محکمہ بلدیات کا مؤقف ہے کہ پیدائش اور اموات کا اندراج محض آمدن نہیں بلکہ بنیادی حکومتی ذمہ داری ہے۔
دستاویزات کے مطابق مفت سہولت کے بعد پیدائش کے اندراج میں 4 اعشاریہ 84 فیصد جبکہ اموات کے اندراج میں 20 اعشاریہ 35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
September 09, 2026
September 09, 2026
ویب ڈیسک : افریقی ملک سوڈان میں سونے کی کان منہدم ہونے سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ واقعہ 14 ستمبر کو سوڈان کے خطے مغربی کردفان میں واقع قصبے النہود میں پیش آیا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سونے کی کان منہدم ہونے سے کم از کم 60 افراد ہلاک ہوئے۔
سوڈان افریقا کے ان چند بڑے مماک میں شامل ہے جہاں سے سونا بڑی مقدار سے نکالا جاتا ہے۔
مگر اس ملک میں سونے کی بیشتر کانوں میں کان کنی کافی خطرناک طریقوں سے کی جاتی ہے اور زیادہ تر مقدار ملک سے باہر اسمگل کر دی جاتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کان میں حفاظتی اقدامات کی کمی کے باعث زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔
حادثے میں بچ جانے والے 2 افراد نے بتایا کہ اب بھی متعدد افراد لاپتہ ہیں اور خدشہ ہے کہ وہ ملبے تلے ہلاک ہوچکے ہیں۔
اب تک وہاں سے 60 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔
ویب ڈیسک: ریاض سے اسلام آباد کی پرواز میں موجود مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔
ترجمان کے مطابق ریاض اسلام آباد کی پرواز میں ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑا جس سے اس کی حالت خراب ہوگئی۔
ترجمان نے بتایا کہ مسافر کو دل کا دورہ پاکستانی فضائی حدود میں کوئٹہ کے قریب پڑا، اطلاع ملتے ہی پائلٹ نے پرواز کا رخ موڑ دیا اور ملتان میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی، ائیرپورٹ پر موجود میڈیکل ٹیم نے طیارے میں مسافر کا فوری معائنہ کیا۔
ڈاکٹرز نے کہا کہ 47 سالہ مسافر محمد صادق خان پرواز میں ہی انتقال کرچکے تھے اور ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔
ترجمان کے مطابق میت کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے تاہم میڈیکل ایمرجنسی کے باعث پرواز کو ڈھائی گھنٹے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔
September 09, 2026
Severity: Notice
Message: Undefined offset: 1
Filename: news/news_19_view.php
Line Number: 13
September 09, 2026
حسن علی:شہر میں دودھ اور دہی کی من مانی قیمتوں پر فروخت کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے میں تاحال ناکام دکھائی دیتی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں دودھ 200 سے 240 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح مارکیٹ میں دہی کی قیمت 240 سے 280 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ دودھ اور دہی فروخت کرنے والے ہر دکاندار نے اپنا الگ ریٹ مقرر کر رکھا ہے، جس کے باعث صارفین کو مقررہ سرکاری نرخوں پر اشیائے ضروریہ دستیاب نہیں ہو رہیں۔
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ دودھ اور دہی کے مقررہ سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے اور زائد قیمتیں وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے۔
عابد چودھری: شہر میں 29 لاکھ گاڑیاں ای چالان ڈیفالٹر قرار دی گئی ہیں، جس پر سی ٹی او نے ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔
ٹریفک پولیس نے ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف ناکہ بندی کر کے کارروائیاں شروع کر دی ہیں، جبکہ ٹاپ 100 گاڑیوں کی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق 10 گاڑیوں پر 300 سے زائد، 307 گاڑیوں پر 200 سے زائد اور 4 ہزار سے زائد گاڑیوں پر 100 سے زائد ای چالان پینڈنگ ہیں۔ سو سے زائد گاڑیوں نے سینکڑوں مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کیں۔
سی ٹی او کے مطابق 20 سے زائد ٹریفک وائیلشنز پر اے این پی آر کی مدد سے ای چالاننگ جاری ہے، جبکہ ای چالان نادہندہ گاڑی کو فوری طور پر تھانے بند کروانے کا حکم دیا گیا ہے اور اس مقصد کے لیے خصوصی ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں۔
سی ٹی او نے بتایا کہ ای چالان ڈیفالٹرز کو پولیس کی 14 اہم سروسز کی فراہمی محدود کر دی گئی ہے۔ نادہندگان کو ڈرائیونگ لائسنس سروسز، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور دیگر سہولیات فراہم نہیں کی جائیں گی۔
سی ٹی او کے مطابق سیف سٹی، پولیس خدمت مراکز اور لائسنسنگ سسٹم کو آپس میں انٹیگریٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ نمبر پلیٹس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔
September 09, 2026
September 09, 2026
راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے فلیگ شپ پراجیکٹ "اپنی چھت، اپنا گھر" کو ایک اور بین الاقوامی اعزاز کیلئے نامزد کر دیا گیا ہے۔
یہ پروگرام دنیا کے 5 کامیاب ترین ہاؤسنگ منصوبوں میں شامل ہو گیا ہے۔
حکام کے مطابق "اپنی چھت، اپنا گھر" پروگرام کو اقوام متحدہ کے اسکرول آف آنر ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے، جبکہ یونائیٹڈ نیشنز ہیبی ٹیٹ نے اس منصوبے کو اس اعزاز سے نوازنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے ہر سال صرف 5 پروگراموں کو اسکرول آف آنر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں جاری ہاؤسنگ منصوبوں کے مسابقتی اور جامع جائزے کے بعد "اپنی چھت، اپنا گھر" پروگرام کا انتخاب کیا گیا۔
حکام کے مطابق 5 اکتوبر کو ورلڈ ہیبی ٹیٹ ڈے کی عالمی تقریب میں اس منصوبے کو ایوارڈ پیش کیا جائے گا، جبکہ اقوام متحدہ کے اسکرول آف آنر ایوارڈ کی تقریب آئندہ ماہ سلطنتِ عمان کے شہر مسقط میں منعقد ہوگی۔
مسقط میں 6 سے 8 اکتوبر تک ہاؤسنگ اور شہری ترقی کے موضوع پر خصوصی سیمینارز اور ورکشاپس بھی منعقد کی جائیں گی۔
کلیم اختر: پنجاب حکومت نے ہمت کارڈ کے تحت مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی کی قسط جاری کر دی۔
پہلی سہ ماہی کے دوران صوبے بھر میں ایک لاکھ 10 ہزار مستحق افراد میں ایک ارب 15 کروڑ 50 لاکھ روپے تقسیم کیے جائیں گے۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی جی سوشل ویلفیئر ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں صوبائی وزیر کو ہمت کارڈ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ حکام کے مطابق ہمت کارڈ ہولڈرز اور محکمہ خصوصی تعلیم کے طلبہ وظائف سے مستفید ہوں گے۔
صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ حکومت پنجاب ہمت کارڈ وظائف کی بروقت ادائیگی یقینی بنا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بروقت مالی امداد سے مستحق افراد کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی، جبکہ ہمت کارڈ کے ذریعے خصوصی افراد کو مالی تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ہمت کارڈ وظائف کی تقسیم شفاف، تیز اور بلا رکاوٹ بنائی جائے، جبکہ تمام اضلاع میں وظائف کی بروقت اور شفاف تقسیم یقینی بنائی جائے۔
September 09, 2026
September 09, 2026
ویب ڈیسک : موجودہ عہد میں لوگ مطالعے کو چھوڑ کر زیادہ تر وقت اسمارٹ فونز یا دیگر ڈیوائسز پر اسکرولنگ کرتے ہوئے گزارتے ہیں۔
مگر ایک ملک نے اپنے شہریوں کو اسمارٹ فونز پر وقت ضائع کرنے سے روکنے کے لیے دلچسپ پروگرام کا اعلان کیا ہے۔
اس پروگرام کے تحت شہریوں کو روزانہ کم از کم 15 منٹ تک ایک کتاب کا مطالعہ کرنے پر معاوضہ دیا جائے گا۔
جی ہاں واقعی سنگاپور کی جانب سے شہریوں کو فون کی جگہ کتاب کا انتخاب کرنے پر انعام دیا جا رہا ہے۔
سنگاپور کی حکومت کو توقع ہے کہ اس پروگرام سے لوگوں کی توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت، تنقیدی سوچ اور تخیل میں بہتری آئے گی۔
اس پروگرام کا آغاز ستمبر میں کیا گیا جس کے تحت مطالعہ کرنے والے افراد کو پوائنٹس ملیں گے جن کے عوض وہ پیسے حاصل کرسکیں گے۔
جو افراد ایک حکومتی ویب سائٹ پر روزانہ 50 ریڈنگ سیشنز کا حصہ بنیں گے، وہ ایک سنگاپوری ڈالر کماسکیں گے۔
15 منٹ یا اس سے زائد دورانیے کے ایک سیشن پر 20 ورچوئل سکے جیت سکیں گے اور ایک ہزار سکے ایک سنگاپوری ڈالر کے برابر ہوں گے۔
سنگاپور کے نیشنل لائبریری بورڈ کی سربراہ Melissa Tam نے بتایا کہ مطالعے کی عادت کو مستقبل بنانے کے لیے چند اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'ہم ایسی دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں حیرت انگیز مواد بہت زیادہ کثرت میں موجود ہے، کسی بی وقت ہم سیکڑوں ہیڈ لائنز کو اسکرولنگ کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں، ویڈیو دیکھ سکتے ہیں یا کسی بھی چیز کا سمری دیکھ سکتے ہیں'۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 'ہم جانتے ہیں کہ عادت قائم کرنے کے لیے چھوٹے اور مستقبل اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے، تو ہم نے اس کے لیے لوگوں کو ایک آسان ہدف دیا ہے، روزانہ صرف 15 منٹ مطالعہ کریں، بس میں سفر کرتے ہوئے، سونے سے قبل یا دوپہر کے کھانے کے دوران'۔
سنگاپور کی حکومت کی جانب سے ایسے اقدامات پر غور کیا جار ہا ہے جو سوشل میڈیا کو نوجوانوں کے لیے کم مضر بناسکیں، جیسے آن لائن دورانیے کو محدود کرنا تاکہ نوجوانوں کو شخصیت پر مرتب منفی اثرات سے بچایا جاسکے۔
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
ویب ڈیسک ؛وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے نائب وزیر پبلک سکیورٹی گاو چی نے ملاقات کی، جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات، انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات سے متعلق مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پولیس ٹریننگ ایکسچینج پروگرام اور جدید ٹیکنالوجی و آلات کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ چین نے پاکستان میں جدید طرز کے لا انفورسمنٹ سنٹر کے قیام میں تعاون پر بھی آمادگی ظاہر کی۔
چینی نائب وزیر پبلک سکیورٹی نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں اور عزم کو سراہا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ لا انفورسمنٹ سنٹر پاک چین دوستی کی ایک اور روشن علامت ہوگا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے نائب وزیر پبلک سکیورٹی گاو چی کی ملاقات
— Ministry of Interior GoP (@MOIofficialGoP) September 16, 2026
پاک چین دوطرفہ تعلقات ، انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات سے متعلق مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال
پولیس ٹریننگ ایکسچینج پروگرام اور جدید ٹیکنالوجی و آلات کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق pic.twitter.com/ZPnMN1uEsd
محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے چینی اے آئی بیسڈ ٹیکنالوجی اور آلات سے بہت مدد مل سکتی ہے، جبکہ پاکستان داخلی سلامتی سے متعلق تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
Severity: Notice
Message: Undefined offset: 1
Filename: news/news_19_view.php
Line Number: 148
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026
16 Sep, 2026