ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ میں ہونےوالادھماکہ خودکش تھا، اموات12 ہوگئیں

Quetta Suicide bomb attck, Saryab road blast, CTD Quetta, City42

سٹی42: کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکہ خودکش تھا، اس دھماکےکے نتیجے میں 12  افراد جاں بحق ہوگئے۔

کوئٹہ پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب دھماکہ ہوا۔ سول ہسپتال کوئٹہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہادی کاکڑ  نے بتایا کہ سریاب روڈ د ھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سول سپتال میں داخل 5 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ 

 سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایاکہ شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب دھماکا بظاہرخودکش لگتا ہے اور  دھماکے کے مقام سے شواہد اکھٹے کیےجارہے ہیں۔