ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آخری اوورز میں اچھا نہیں کھیل سکے۔

Asia Cup Final, Asia Cup Trophy, Mohsin Naqvi, BCCI, Indian Team

سٹی42:  دبئی  انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ایشیا کپ کا فائنل ہارنے کے بعد گرین شرٹس کے کیپٹن سلمان علی آغا نے تسلیم کیا کہ ان کی ٹیم آخری اوورز میں اچھا نہیں کھیل سکی۔

 سلمان علی آغا نے میچ کے بعد پریس کانفرنس  کے دوران اعتراف کیا کہ میچ کے آخری اوورز میں اچھا نہیں کھیل سکے۔

 میچ کے بعد کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ بطور  ٹیم اچھا کھیلے اور انہیں  اپنی ٹیم پر فخر ہے۔

 یاد رہے کہ  دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل کھیلا گیا۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں  پاکستان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور ابتدا مین بہت اچھا کھیل دکھایا، آخری اوورز میں ٹیم رن ریٹ برقرار نہ رکھ سکی اور بیسوین اوور کی پہلی گیند پر تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد انڈیا کی بیٹنگ آئی تو ٹیم نے بہترین باؤلنگ اور فیلڈنگ پرفارمنس دی لیکن پندرہ اوورز کے بعد ٹیم  گراؤنڈ مین اوس کے اثرات کی وجہ سے اچھی فیلڈنگ نہ کر سکی اور اپنی پرفارمنس برقرار نہ رکھ سکی اور  جیت کی طرف جاتے جاتے حریف کو دوبارہ مقابلہ کی پوزیشن میں آنے کا موقع دے دیا۔