ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیت کی طرف پہلا قدم بڑھا دیا

Asia Cup Final, Pakistan vs India, India vs Pakistan, Sahabzada Farhan, City42

سٹی42: دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ایشیا کپ کے فائنل میں گرین شرٹس نے  کمال اعتماد کے ساتھ جیت کی طرف پہلا قدم بڑھا دیا ہے۔

گرین شرٹس آج میچ میں بھارتی کیپٹن کی فرمائش پر پہلے بیٹنگ کر رہے ہیں۔

صاحبزادہ فرحان  اور فخر زمان اوپننگ کے لئے آئے ہیں اور پہلے  دو اوورز میں وکٹ محفوظ رکھنے کے ساتھ آگے بڑھنے کے بعد اب دونوں  مل کر حریف کی پٹائی کر رہے ہیں۔ 

چار اوورز کے اختتام پر پاکستان کا مجموعہ 31رنز ہے اور صاحبزادہ فرحان  کے24 رنز بن چکے ہیں۔ صاحبزادہ نے ایک چھکا اور  تین چوکے مارے ہیں۔ 

 فخر زمان عملاً صاحبزادہ کو اسِسٹ کر رہے ہیں۔ فخر کا سکور 7 رنز ہے اور انہوں نے اب تک ایک چوکا مارا ہے۔