ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرین شرٹس کی پاور پلے میں حیران کن کامیابی

Asia Cup Final, Pakistan Vs India, Asia Cup 2025 Points Table, City42, Pakistan vs India, Dubai stadium , Super Four round, Pakistan vs India , Salman Agha

سٹی42:  دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ایشیا کپ کے فائنل میں گرین شرٹس نے  پاور پلے میں حیران کر دینے والا رزلٹ دیا ہے۔

گرین شرٹس نے چھ اوورز مکمل ہونے پر  45   رنز بنا لئے ہیں۔ اور  کوئی وکٹ ضائع نہیں کی۔ آج کے میچ میں پاکستانی اوپنرز کا وکٹ پر موجود رہنا سب سے بڑی کامیابی ہے۔

گرین شرٹس آج میچ میں بھارتی کیپٹن کی فرمائش پر پہلے بیٹنگ کر رہے ہیں۔

صاحبزادہ فرحان  اور فخر زمان اوپننگ کے لئے آئے اور پہلے  دو اوورز میں وکٹ محفوظ رکھنے کے ساتھ آگے بڑھنے کے بعد اب دونوں  مل کر حریف کی پٹائی کر رہے ہیں۔ 

6 اوورز کے اختتام پر پاکستان کا مجموعہ45 رنز ہے اور صاحبزادہ فرحان  کے31 رنز بن چکے ہیں۔ صاحبزادہ نے ایک چھکا اور4 چوکے مارے ہیں۔ 

 فخر زمان عملاً صاحبزادہ کو اسِسٹ کر رہے ہیں۔ فخر کا سکور12 رنز ہے اور انہوں نے اب تک ایک چوکا مارا ہے۔