ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چار اوررز میں تین وکٹیں گر گئیں، بھارت کی بپتا کا آغاز

چار اوررز میں تین وکٹیں گر گئیں، بھارت کی بپتا کا آغاز

سٹی42: دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں آج ایشیا کپ کے فائنل میں ایک دوسرے کے مقابل ہیں۔

پاکستان کے  146 رنز بنا کر  19.1 اوورز مین آؤٹ ہو جانے کے بعد بھارت کی بھی دو وکٹیں تین اوورز میں گر گئیں۔ تیسری وکٹ چوتھے اوور میں گر گئی۔

 بھارت کی ٹیم پہلے تین اوورز میں 12 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ پاکستان کا تین اوورز میں سکور زیادہ تھا اور وکٹ بھی کوئی نہیں گری تھی۔

ابھیشیک شرما 5 رنز اور بے سبب مغرور کیپٹن سوریا یادو صرف 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شبمن گل 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اب سنجو سمسن اور تلک ورما 1 رن بنا کر وکٹ پر ہیں۔ 

تین وکٹوں میں سے شاہین کو ایک وکٹ ملی اور فہیم کے حصے میں دو وکٹیں آئی ہیں۔