ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرین شرٹس کی بیٹنگ لائن 20ویں اوور میں تمام ہو گئی

گرین شرٹس کی بیٹنگ لائن 20ویں اوور میں تمام ہو گئی

سٹی42:  دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت آج ایشیا کپ کا فائنل کھیل رہے ہیں۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  146 رنز بنائے۔

آخری  بیٹر محمد نواز  20 ویں اوور کی پہلی بال پر اونچا شاٹ کھیل کر کیچ  آؤٹ ہو گئے۔

بھارت کو  147 رنز کا ہدف ملا ہے۔

پاکستان کے سب سے زیادہ رنز بنانےوالے بیٹر اوپنر صاحبزادہ فرحان  رہے جنہوں نے  57 رنز بنائے اور اونچا شاٹ کھیل کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 5 چوکے اور 3 چھکے مارے۔

فخر زمان  46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔  وہ بھی اونچا شاٹ کھیل کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے  2 چوکے اور  2 چھکے لگائے۔

صائم ایوب نے 14 رنز بنائے۔ ان کے مجموعے میں  2 چوکے شامل تھے۔  فرحان، فخر اور صائم کے بعد صرف ایک چوکا  حارث رؤف نے مارا۔

آج کے کروشیل میچ میں حارث، شاہین اور فہیم تینوں کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے۔

آٹھ بیٹر کیچ آؤٹ

آج کے میچ میں پاکستان کے آٹھ بیٹر باؤنڈری کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوئے۔ صرف ایک بیٹر کلین بولڈ ہوئےاور ایک کو ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا۔

پاکستان کی بیٹنگ

انڈیا کی بیٹنگ

انڈیا کے ورون چکرورتی، جسپریت بومرہ اور اکسر پٹیل نے دو دو وکٹیں  لیں۔ کلدیپ یادو 4 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔