ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صاحبزادہ فرحان کی امیزنگ ففٹی کے بعد  پویلین واپسی

Asia Cup Final, Pakistan Vs India, Asia Cup 2025 Points Table, City42, Pakistan vs India, Dubai stadium , Super Four round, Pakistan vs India , Salman Agha

سٹی42: دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں آج شام ایشیا کپ کا فائنل میچ کھیل رہی ہیں۔ گرین شرٹس کے اوپنر  صاحبزادہ فرحان نے دھواں دھار بیٹنگ کر کے ففٹی بنائی۔ لیکن اس ہی اوور میں وہ اونچا شاٹ کھیل کر آؤٹ بھی ہو گئے۔ جانے سے پہلے صاحبزادہ پاکستان کا مجموعہ  84 تک پہنچا گئے۔ 

ایشیا کپ میں یہ پہلا میچ ہے جب پاکستانی اوپنرز نے وکٹ گرائے بگیر  84 کے ہندسے کو ٹچ کیا۔ 

 صاحبزادہ نے  57 رنز بنائے ہیں جن میں  تین چھکے اور پانچ چوکے شامل ہیں۔ صاحبزادہ نے یہ رنز  38 گیندوں سے بنائے۔

کیپٹن سلمان آغا نے اب  صائم ایوب کو اپنی مہارتین دکھانے کیلئے بھیجا ہے۔ 

فخر زمان  20 گیندوں سے 23  رنز بنا کر وکٹ پر ہیں۔ گرین شرٹس کا رن ریٹ اس وقت 8.64 ہے۔