ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونائیٹڈ ایئر لائنز، امریکن ایئر لائنز نے دبئی، دوحہ کے لیے پروازیں روک دیں

سٹی42:  یونائیٹڈ ایئر لائنز، امریکن ایئر لائنز نے  ایران اسرائیل جنگ کی پیدا کردہ  کشیدگی کے درمیان دبئی، دوحہ کے لیے پروازیں روک دیں۔

 11 جنوری 2023 کو نیوارک، نیو جرسی کے نیویارک انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یونائیٹڈ ایئرلائنز کی ایک طیارہ ٹیکسی کر رہا ہے۔
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ مین ہوائی حملوں اور میزائلوں کے حملوں کے درمیان امریکن ایئرلائنز اور یونائیٹڈ ایئرلائنز نے مشرق وسطیٰ کے لیے پروازیں روک دی ہیں جس نے خطے میں فضائی سفر کی سہولیات کم ہو گئی ہیں۔

یونائیٹڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے نیویارک اور دبئی کے درمیان اپنی روزانہ کی پروازیں روک رہا ہے، اور "جب یہ محفوظ ہو گا" دوبارہ شروع کرے گا۔

امریکن ائیر لائنز کا کہنا ہے کہ وہ "حفاظت اور سلامتی کی صورتحال" کی وجہ سے اپنا فلاڈیلفیا-دوحہ روٹ  پر آپریشن 22 جون تک روک رہا ہے۔

اس سے پہلے

یونائیٹڈ اور ڈیلٹا دونوں نے جمعہ کو اسرائیل کے حملے کے ساتھ ہی اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں روک دی تھیں۔ دونوں حال ہی میں تل ابیب جانے کے لیے واپس آئے تھے۔