ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل کا امریکا سے مدد مانگنا اس کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے: خامنہ ای

Iran Israel war, City42 , Khaminaei's statement
کیپشن: File Photo

سٹی42: آیت اللہ خامنہ ای کا ایک اور بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اسرائیل کو کمزور قرار دیا ہے اور  کہا ہے کہ وہ ڈٹے ہوئے ہیں۔

 سپریم لیڈر  خامنہ ای نے کہا،  اسرائیل کا امریکا سے مدد مانگنا اس کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔

خامنہ ای  نے کہا، اسرائیلی حکومت کے امریکی دوست منظر میں داخل ہوچکے ہیں۔  ان کے امریکی دوست ایسی باتیں کہہ رہے ہیں جو اسرائلی حکومت کی کمزوری اور نااہلی کو ظاہر کرتی ہیں۔

خامنہ ای نے اپنے پیروکاروں سے  کہا،  ایرانی عوام اپنے طرز عمل سے دشمن کو بتادیں  کہ وہ دشمن سے خوفزدہ نہیں۔  عوام  دشمن کے سامنے بلا خوف ڈٹی رہے۔