ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اسرائیلی فوجی کمانڈ، کنٹرول اور انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر کو ختم کیا، عباس عراقچی

Abbas Araghchi , Israeli Hospital attacked, City42 , X post , Iran Israel war
کیپشن: File Photo

سٹی42: ایران کے وزیر خٓرجہ عباس عراقچی نے ایرانی میزائل حملے میں جونبی اسرائیل کے  قصبے بیر شیبہ  میں ایک ہسپتال کے نشانہ بن جانے کے بعد سوشل پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہاہے کہ آج کے اوائل میں، ہماری طاقتور مسلح افواج نے ایک اسرائیلی فوجی کمانڈ، کنٹرول اور انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر اور ایک اور اہم ہدف کو درست طریقے سے ختم کر دیا۔

عباس عراقچی نے اپنی پوسٹ میں  کہا،  "دھماکے کی لہر نے قریبی حصے کے ایک چھوٹے سے حصے کو سطحی نقصان پہنچایا، اور بڑے پیمانے پر سوروکا ملٹری ہسپتال کو خالی کرا لیا گیا۔ یہ سہولت بنیادی طور پر 25 میل دور غزہ میں نسل کشی میں مصروف اسرائیلی فوجیوں کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہے، جہاں اسرائیل نے 94 فیصد فلسطینی ہسپتالوں کو تباہ یا نقصان پہنچایا ہے۔"

عراقچی نے مزید لکھا، " یہ تمام خونریزی اسرائیلی حکومت نے کی ہے نہ کہ ایران نے، اور ایرانی نہین بلکہ یہ اسرائیلی جنگی مجرم ہیں جو ہسپتالوں اور شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اسرائیل نے گزشتہ ہفتے ایرانی عوام کے خلاف اپنی غیر قانونی جنگ شروع کرنے کے بعد سے اب تک سینکڑوں بے گناہ ایرانیوں کو سرد خون میں قتل کیا جا چکا ہے۔"

عباس عراقچی نے لکھا، "ہم اسرائیلیوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حملوں سے پہلے ہمارے انخلاء کے احکامات پر عمل کریں اور فوجی اور انٹیلی جنس سائٹس کے قریب جانے سے گریز کریں۔"

انہوں نے لکھا, " ہماری طاقتور مسلح افواج ہمارے لوگوں کو نشانہ بنانے والے مجرموں کو اس وقت تک پسپا کرتی رہیں گی جب تک کہ وہ ہماری قوم کے خلاف اپنی مجرمانہ جارحیت کو ختم نہ کر دیں۔"

عباس عراقچی کے اس بیان کو  کہ بیر شیبہ کے ہسپتال کے قریب کوئی فوجی تنصیبات تھیں، اسرائیل کے میڈیا نے چیلنج کیا ہے اور اسرائیلی فوج نے اسے ایک سوچا سمجھا حملہ قرار دیا ہے۔