ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کے اراک ہیوی واٹر نیوکلئیر پلانٹ پر اسرائیل کا حملہ

Arak Heavy Water Nuclear plant, City42, Israeli Airstrike , Irani State Tv
کیپشن: ایران کا اراک ہیوی واٹر ری ایکٹر (فوٹو کریڈٹ: حامد فروتن/ISNA/AFP)

سٹی42:  ایران کے  نیوز چینل نے خبر دی ہے کہ  اسرائیل نے انخلاء کی وارننگ کے بعد اراک ہیوی واٹر ری ایکٹر کو نشانہ بنایا، اس حملے کے بعد 'تابکاری کا کوئی خطرہ نہیں'۔
ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن  نے اسرائیلی فوج کے بتانے کے بعد تصدیق کی ہے  کہ اسرائیل نے ایران کے اراک ہیوی واٹر ری ایکٹر پر حملہ کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "تابکاری کا کوئی خطرہ نہیں تھا" اور یہ کہ حملے سے پہلے ہی تنصیب کو خالی کر دیا گیا تھا۔

اسرائیل نے جمعرات کو صبح سویرے خبردار کیا تھا کہ وہ اس تنصیب پر حملہ کرے گا اور عوام سے اس علاقے سے دور چلے جانے  کی اپیل کی تھی۔ 

اراک نیوکلئیر تنصیب کو ایک تحقیقی ری ایکٹر  ہے جو جزوی طور پر تعمیر کیا گیا تھا، تہران نے اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے آئی اے ای اے  کو مطلع کیا تھا کہ اس نے اگلے سال اس پلانٹ  کو چلانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

اراک نیوکلئیر تنصیبات پر حملے کے بعد اب تک آئی اے ای اے نے اس مقام پر کسی نقصان کی اسیسمنٹ کے متعلق کچھ نہین بتایا۔

اسرائیل نے کل  ایران کی  20 سے زیادہ نیوکلئیر اور فوجی تنصیبات پر ائیر سٹرائیکس کی تھیں۔ان سٹرائیکس کے بعد ایران نے جمعرات کو علی الصبح اسرائیل پر زیادہ ہیوی میزائلوں کا بیرج چلایا جس کے ایک میزائل نے ایک ہسپتال کو تقریباً تباہ کر دیا اور کم از کم دو دوسرے میزائلوں نے شہروں میں نقصان کیا۔ ان حملوں کے بعد اسرائیل نے  نیوکلئیر سائٹس پر  آج مزید ائیر سٹراکیس کیں۔