ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی ادارہ صحت کی سربراہ کی ہسپتال اور ہلال احمر کارکنوں پر حملوں کی مذمت

WHO ,Soroka Medical Center, Tedros Adhanom Ghebreyesus, Red Crescent Iran, Iran Israel War
کیپشن: File Photo

سٹی42: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں صحت کی سہولیات پر حملوں کی مذمت کی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈی جی ٹیڈروز  ایڈہانوم غیبریئس نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر   ایک پوسٹ میں لکھا، "صحت  کی سہولیات پر حملوں کے بارے میں اب تک کی رپورٹیں خوفناک ہیں۔"

ٹیڈروس نے اسرائیل کے سوروکا میڈیکل سینٹر پر آج صبح ہونے والے حملے کے ساتھ ساتھ تہران میں ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کے صحت کے کارکنوں کے اسرائیلی حملے میں مارے جانے کا حوالہ دیا۔

وہ لکھتے ہیں، "ہم تمام فریقوں سے صحت کی سہولیات، صحت کے اہلکاروں اور مریضوں کی ہر وقت حفاظت کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ بہترین دوا امن ہے۔"