ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کے حکمنامے پر دستخط نہیں کئے، فیک نیوز کی تردید

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کے حکمنامے پر دستخط نہیں کئے، فیک نیوز کی تردید

سٹی42: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے نام سے نشر کی گئی اس فیک خبر کی تردید کر دی کہ انہوں نے ایران پر فوجی حملے کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے ہیں، اب صرف حتمی حکم کا انتظار ہے۔ پاکستان میں یہ فیک خبر  جیو نیوز اور کئی دیگر آؤٹ لیٹس نے بریکنگ نیوز کی ھیثیت سے نشر کی تھی،  سٹی42 نے یہ فیک خبر پوسٹ نہیں کی۔

آج جمعرات کی شام ایک امریکی نیوز آؤٹ لیٹ نے یہ فیک خبر پوسٹ کی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر فوجی حملہ کرنے کے حکمنامے پر دستخط کر دیئے ہیں، اب حملے کے لئے بس حتمی حکم کا انتظار ہو رہا ہے۔

اس نام نہاد بریکنگ نیوز کو جو دراصل  فیک تھی، دنیا مین بہت سی نیوز آؤٹ لیتس نے نشر اور شائع کیا، پاکستان مین جیو نیوز اور بعض دوسرے اس فیک خبر کو بریکنگ نیوز کی ھیثیت سے فلیش کرتے رہے، یہ فیک خبر سٹی 42 کے بھی علم میں تھی لیکن اسے پوسٹ نہیں کیا گیا اور  امریکہ کی بھی  زیادہ مؤثق میڈیا آؤٹ لیٹس نے بھی اسے نظر انداز کیا۔

تقریباً ایک گھنٹے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیک خبر کی تردید کر دی۔ ٹرمپ نے کہا، اس اخبار کو بالکل اندازہ نہین کہ میں ایران کے متعلق کیا سوچ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایسے کسی حکم نامے پر دستخط نہیں کئے۔