ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنرل مجید خادمی پاسدارانِ انقلاب  کی انٹیلی جنس تنظیم کےسربراہ بن گئے

Iran Israel war, City42, IRGC Intelligence chief, General Majeed Khadimi
کیپشن: پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس کے نئے سربراہ جنرل مجید خادمی وزارتِ دفاع میں انٹیلی جنس پروٹیکشن آرگنائزیشن کے سربراہ رہ چکے ہیں۔

سٹی42:  ایران نے جنرل محمد کاظمی کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد  پاسدارانِ انقلاب کے نئے انٹیلی جنس چیف کا اعلان کر دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق جنرل مجید خادمی کو پاسدارانِ انقلاب  کی انٹیلی جنس تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس کے نئے سربراہ جنرل مجید خادمی وزارتِ دفاع میں انٹیلی جنس پروٹیکشن آرگنائزیشن کے سربراہ رہ چکے ہیں۔

پچھلے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات اسرائیل نے ایران پر حملوں کا آغاز  فوج اور پاسداران سربراہوں کے ساتھ انٹیلی جنس کے سینئیر ترین کمانڈروں اور نیوکلئیر سائنسدانوں کو مارنے سے کیا تھا۔ تب سے تہران پر حملوں میں پاسدارانِ انقلاب کے اعلیٰ افسران مارے جا چکے ہیں۔

ایرانی پاسدران انقلاب کے مطابق اتوار کو تہران پر اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں انٹیلی جنس چیف جنرل محمد کاظمی، ان کے نائب جنرل حسن محقق اور جنرل محسن باقری مارے گئے تھے۔