ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کنگز نے پی ایس ایل ٹین کا ایک اور میچ جیت لیا

 کراچی کنگز نے پی ایس ایل ٹین کا ایک اور میچ جیت لیا

سٹی42: راولپنڈی میں  پی ایس ایل 10 کے 27ویں میچ میں کراچی کنگز  نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دے دی۔238 رنز ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 214 رنز بنا سکی۔

آج پشاور زلمی سے میچ جیت کر لراچی کنگز کی پی ایس ایل سیزن ٹین میں پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی۔ اب ان کے   12 پوائنٹس ہیں۔ 

 پشاور زلمی کی جانب سے بابراعظم نے 49 گیندوں پر 94 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے، صائم ایوب نے 31 گیندوں پر 47 سکور کیے۔

 معاز صداقت نے 19 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، حسین طلعت نے 6 گیندو ں پر 12 سکور کیے،  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  پشاور زلمی کو فتح کے لیے 238 رنز کا ہدف دیا تھا۔

 ڈیوڈ وارنر نے 50 گیندوں پر 86 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جیمز وینس نے 42 گیندوں پر 72 سکور کیے، خوشدل شاہ نے 15 گیندوں پر 43 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

  پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا تھا، 

  

 کراچی کنگز نے آج میچ کیلئے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ، آسٹریلین وکٹ کیپر بیٹر بین مکڈرمٹ اپنا ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈیبو کر رہے ہیں، بین کو ٹم سائفرٹ کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

 جیمز ونس، عرفان نیازی اور خوشدل شاہ بھی پلیئنگ 11 کا حصہ ہیں، آل راؤنڈرز محمد نبی اور عامر جمال بھی ٹیم میں شامل ہیں، ایمرجنگ کیٹیگری کے سعد بیگ بھی آج کا میچ کھیل رہے ہیں، فاسٹ باولرز میر حمزہ اور عباس آفریدی  بھی یہ میچ کھیلے۔