ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کنگز کی شاندار پاٹنرشپ؛ دو سینچریاں بننے کا امکان

کراچی کنگز کی شاندار پاٹنرشپ؛ دو سینچریاں بننے کا امکان

سٹی 42 : پاکستان سُپر لیگ کے آج ہونے والے میچ میں دو سینچریاں ہونے کا امکان ہے۔ 

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کھیلا جارہا ہے۔ پشاور زلمی نے میچ کے آغاز میں کراچی کنگز کے پہلے بلے باز بین میک ڈرموٹ کو کوئی زنز نہ بنانے دیا ، تاہم ڈیوڈ وارنر اور جیمز ونس کی شاندار پاٹنرشپ جاری ہے۔ 

ڈیوڈ وارنر 34 گیندوں پر 54 رنز بناچکے ہیں، جبکہ جیمز ونس 35 بالز پر 62 رنز سکور کرچکے ہیں ۔ دونوں کھلاڑی اگر ایسی ہی پاٹنرشپ کا مظاہرہ کرتے رہے تو اس میچ میں ایک ساتھ دو سینچریاں بن سکتی ہیں ۔