سٹی42: راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پی ایس ایل کے میچ میں کراچی کنگز کے 237 رنز کے بعد پشاور زلمی 10 اوورز میں 08 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ زلمی کی اب تک ایک وکٹ گری ہے لیکن ان کو میچ جیتنے کے لئے درکار رن ریٹ میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ اب انہین باقی دس اوور 14 رنز فی اوور کی سپیڈ سے کھیلنا ہیں۔
10 اورز ختم ہوئے تو صائم ایوب 37 رنز پر تھے اور بابر اعظم 36 رنز پر تھے۔ 11 ویں اوور کی پہلی بال پر بابر اعظم نے عباس کو چوکا لگا کر ٹیم کی سینچری کر دی۔ انہوں نے اوور کی دوسری گیند پر ایک اور چوکا لگا دیا۔ اس اوور کی چوتھی گیند پر صائم ایوب نے عباس کی لوز بال پر اونچا سٹروک کھیلا جو بت اونچا چڑھ گیا اور جیمز وینس نے اسے آسانی سے کیچ کر لیا۔
11 اوور ختم ہوئے تو پشاور زلمی کا سکور 108 ہے اور ان کو درکار رن ریٹ 14.2 ہے۔
12 ویں اوور کی تیسری بال پر کوہلر کیڈمور نے خوشدل کو چھکا مار کر اپنی باؤنڈریز کا اکاؤنٹ کھولا۔ 12 اوورز میں زلمی کا مجموعہ 119 رنز ہوا ہے۔ اب میچ جیتنے کے لئے زلمی کی امید کا مرکز بابر اعظم اور کوہلر کیڈمور ہیں۔ ان دونوں کو موقع مل گیا تو وہ رن ریٹ کو بڑھا کر زلمی کو میچ جیتنے کی طرف لے جا سکتے ہیں۔