سٹی42: اوہ مائی گاڈ! پشاور زلمی کے اوپنرز نے ہیوج ٹارگٹ کا پیچھا کرنے کے لئے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی وکٹ پر قدم رکھتے ہی چوکوں کے ڈھیر لگا دیئے۔ زلمی کے اوپنر نے پہلے اوور مین تین چوکے مار کر اپنی بیٹنگ کا مارویلس آغاز کیا ہے۔
صائم ایوب نے دو چوکے مارے اور حارث نے بھی ایک چوکا جڑ دیا۔ تین چوکوں سے ابتدا کرنے والے کراچی کنگز کے باؤلر کا نام میر حمزہ ہے۔
دوسرے اوور میں محمد بنی قدرے بچ گئے، انہیں ایک چوکا پرٓ جو حارث نے مارا
دو اوورز کے اختتام پر زلمی کا سکور 21 رنز تھا۔
تیسرے اوور میں صائم نے پہلی بار پر چھکا اور دوسری بال پر چوکا مار کر کے کے کے سٹار باؤلر حسن علی کو بتایا کہ آج وہ کچھ اور ہی موڈ میں ہیں۔ حسن علی کی چوتھی گیند پر محمد حارث نے اونچا سٹروک کھیلا اور کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پہلی وکٹ گری تو پشاور زلمی کا مجموعہ 30 رنز ہے۔