ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کنگز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

کراچی کنگز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

سٹی 42: قذافی سٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ جاری ہے 
کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، کراچی کنگز کے سپورٹرز اپنی فیورٹ ٹیم کی فتح کیلئے پر امید ہیں 

ملتان سلطانز کے خلاف آج کے میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شان مسعود اور حسن علی آج نہیں کھیل رہے جبکہ ان کی جگہ ٹیم میں عرفان نیازی اور عامر جمال کو شامل کیا گیا ہے۔

کراچی کنگز اور ملتان سلطانز پی ایس ایل کے آغاز سے اب تک کرکٹ کے میدان پر 15 بار آمنے سامنے ہو چکے ہیں۔ ملتان سلطانز نے 15 میچوں میں کل سات فتوحات کے ساتھ کنگز کو پیچھے چھوڑ دیا، جبکہ کراچی کنگز نے چھ فتوحات حاصل کیں۔

رات 8بجے لاہور قلندر زاور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی،میچ دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ کی آمد کا سلسلہ جاری ہے