ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاکستان زندہ باد؛ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل کا پرجوش آغاز

Pakistan Super League, PSL season 10, Rawalpindi Cricket Stadium, Pakistan India War, PZvs KK, Peshawar Zalmi, Karachi Kings
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نریندر مودی کی پاکستان   پر حملے کی مذموم سازش ناکام بنانے کے بعد پاکستان کے دلیروں نے آج پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں کے بیچ  پاکستان سپرلیگ کا پھر سے آغاز کر دیا۔ پہلے پاکستان پسر لیگ پاکستان میں کرکٹ کی صھت مند سرگرمیوں مین سے ایک پرائم سرگرمی تھی، اب یہ لیگ   نریندر مودی کے سینے پر مونگ دلنے کے لئے کھیلی جا رہی ہے۔ 

آج کے لیگ میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہیں۔  دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر پہلی چار پوزیشنز میں رہنے کے لئے ٹکرا رہی ہیں۔ کراچی کنگز پہلے ہی  10 پوائنتس کے ساتھ دوسری  پوزیشن پر ہے، پشاور زلمی کے 8 پوائنٹ ہیں، یہ میچ جیت کر وہ  10  پوائنتس بنا لے گی اور  چوتھی یا ممکنہ طور پر تیسری پوزیشن تک آ سکے گی۔ یہ میچ ہار گئے تو زلمی کا سیمی فائنل راؤنڈ مین جانے کا امکان معدوم ہو جائے گا۔

میچ کا ٹاس

آج غیر معمولی اہمیت کے میچ کا ٹاس زلمی کے کیپٹن بابر اعظم نے جیتا، انہوں نے ٹاگٹ کو چیز کرنے کا دلیرانہ فیصلہ کیا۔

کے کے کی بیٹنگ

بیٹنگ کراچی کنگز کو ملی تو کنگز کے آسٹریلین کیپٹن ڈیوڈ وارنر نے جارحانہ آگاز کو ترجیح دی۔ پاور پلے کے چھ اوورز کے اختتام تک لیکن کنگز صرف  57 رنز بنا سکے۔ ان کا ایک اوپنر آؤٹ ہوا چکا ہے۔  بین میکڈرموٹ کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے۔ 

ڈیوڈ وارنر  26 اور ون ڈٓؤن آنے والے سٹار بیٹر وینس  31 رنز کے ساتھ وکٹ پر تھے۔

آٹھ اورز کے بعد  البتہ کے کے کا مجموعہ کچھ بہتر ہو چکا ہے۔ اس مین وارنر کی پاور ہِٹنگ کا نمایاں دخل ہے۔

آٹھ اوورز کے اختتام پر ڈیوڈ وارنر  نے  36 رنز  23 بالز سے بنائے اور  جیمز وینس نے 24 گیندوں سے  38 رنز بنائے ہیں.


ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 27 ویں میچ میں آج راولپنڈی سٹیڈیم میں جمع ہونے والے  فین غیر معمولی چارج ہیں۔ اس سٹیڈیم پر گزشتہ میچ کے روز انڈیا کے نریندر مودی کی  خون کی پیاس بجھانے کے لئے بھیجے گئے ایک ڈرون کے حملے سے ایک پاکستانی شہید ہو گیا تھا۔ اس سانحہ کے بعد پاکستان نے سپیر لیگ کا اسی روز ہونے والا میچ بھی ملتوی کر دیا اور پھر اسی روز لیگ کو ملتوی کر کے تمام کھلاڑیوں کو متحدہ عرب  امارات بھیج دیا تھا۔  اس سٹیڈی میں شہید ہونے والے نوجوان حیدر کی عمر محض  21 سال تھی اور وہ اپنی فیملی کا واحد کفیل تھا۔

پی ایس ایل 10 کے پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹاپ پر ہے اور پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔

 پشاور زلمی کو پلے آف تک رسائی کے لیے اپنے دونوں میچ جیتنے ہوں گے ۔کراچی کنگز کے 8 میچوں کے بعد 10 اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے 9 میچوں کے بعد 10 پوائنٹ ہیں۔ 

لاہور قلندرز کے 9 میچوں کے بعد 9 پوائنٹ ہیں جب کہ ملتان سلطانز ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔