ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معرکہ حق؛ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پروقار تقریب، آرمی چیف کی شرکت

معرکہ حق؛ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پروقار تقریب، آرمی چیف کی شرکت

سٹی 42 : بھارتی حارجیت کے باعث رکنے والے پی ایس ایل کا آج دوبارہ آغاز ہوا تو بھارت کے ساتھ ٹی 20 جنگ کے فاتح کیپٹن جنرل عاصم منیر خود یہ میچ دیکھنے کیلئے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پہنچ گئے۔  

راولپنڈی کرکٹ میں اننگز بریک کے دوران پاک افواج کے اعزاز میں تقریب ہوئی، بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی کےبعد پی ایس ایل میلے کی بہار سج گئی ۔ 

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس پی آر نے تقریب میں شرکت کی ۔ جس کے بعد روالپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے گئے ۔  راولپنڈی اسٹیڈیم میں افواجِ پاکستان کو خراج تحسین پیش کیاگیا ۔

روالپنڈی اسٹیڈیم میں شہدا کے لیے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی ۔ جس کے بعد راولپنڈی اسٹیڈیم میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔ تقریب میں ملنگ گلوکار اسرار خان نے ’’میں پاکستان ہوں‘‘ کے ایسے نعرے بلند کیے کہ دیکھنے والے ہر شخص کے دل میں وطن کی محبت کا جذبہ دگنا ہوگیا ۔ 

 پی سی بی نے پی ایس ایل افواج پاکستان کے نام کرنے کااعلان کردیا، پی ایس ایل کا آج کا دن پاکستان کی بری فوج کے نام کیا گیا ہے۔ کل کا دن پاکستان نیوی اور پیر کا دن پاک فضائیہ کے نام کرنےکا اعلان کیا ہے۔ 

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کو پاکستان کی بہادرافواج کے نام کرتے ہیں ۔