سٹی42: راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آج پی ایس ایل کے میچ میں بیٹرز نے میچ دیکھنے والوں کو بہت دفعہ کرسیوں سے اٹھ کر داد دینے پر مجبور کیا۔ 19 ویں اوور میں اس وقت تو پشاور زلمی کے فینز بھی سیتوں سے اٹھ کر داد دینے پر مجبور ہو گئے جب کے کے کے محمد نبی نے لگاتار چوتھا چھکا مارا۔
یہ اوور محمد رضا کر رہے تھے، انہیں ایک چھکا پڑنے کے بعد نو بال ہوئی، اس نو بال کے بعد محمد نبی نے مسلسل تین مزید چھکے مارے۔
محمد رضا کا یہ اوور پشاور زلمی کو 28 رنز میں پڑا۔ اس اوور کے اختتام پر کراچی کنگز کا سکور 213 ہو گیا تھا۔

آخری اوور بھی زلمی پر ظلم ہی ثابت ہوا۔ اس اوور میں احمد دانیال خوشدل شاہ کے اڈے چڑھ گئے، خوشدل نے دانیال کو دو چھکے ، دو چوکے اور گیندوں پر ڈبلز مارے، اس اوور میں 24 رنز بنے۔

کراچی کنگز کا آج 20 اوورز مین مجموعہ 237 رنز بنا اور ان کے 4 بیٹر آؤٹ ہوئے۔
ٹاس جیت کر خود ٹارگٹ چیز کرنے کی آپشن چننے والے بابر اعظم کے لئے اس ٹارگٹ کو چیز کرنا چیلنج ہے۔ آج کا میچ بابر الیون کی پی ایس ایل مین سروائیول کے لئے اہم ہے۔ اسے جیتین گے تب ہی ٹاپ فور میں آنے کا امکان باقی رہے گا۔