راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آج کراچی کنگز اور پزاور زلمی کے میچ میں شارٹ فارمیٹ کرکٹ کی ہسٹری کی بہترین بیٹنگ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ کراچی کنگز کے کیپٹن ڈیوڈ وارنر اور ون ڈاؤن بیٹر جیمز وینس نے 15 اوورز میں زلمی کے باؤلرز کو 22 چوکے اور تین چھکے لگائے ہیں۔
15 اوورز ختم ہوئے تو آخری بال پر جیمز وینس کور ڈرائیو کھیلتے ہوئے وکٹوں کے پیچھے کیچ ہو گئے۔ جیمز وینس کے رنز بن چکے تھے اور وہ سینچری سے چند ہی قدم دور رہے گئے تھے۔ اب ڈیوڈ وارنر 84 رنز کے ساتھ وکٹ پرہیں۔
جیمز وینس پی ایس ایل سیزن ٹین میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں۔ انہوں نے اب تک 366 رنز بنائے ہیں۔ آج کی امیزنگ اننگ مین وینس نے 11 چوکے اور 1 چکھا لگایا۔ انہوں نے 42 گیندوں سے 72 رنز بنائے۔
کراچی کنگز اب 163 رنز بنا چکے ہین اور دو سو رنز کے لینڈ مارک مجموعے سے آگے جانے کے لئے پر عزم ہیں۔