ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانvsبھارت؛ چار اوور میں 26، بحالی کی کامیاب کوشش

Asia Cup, Pakistan vs India

سٹی42: ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے  اہم ترین میچ میں دبئی کی وکٹ پر پاکستان  کے اوپنر بھارت کے باؤلرز کا سامنا کرنے کے لئے آئے تو اوپنر صٓئم ایوب پہلی ہی گیند پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ 

صائم ایوب عمان کے ساتھ میچ میں بھی پہلی ہی گیند پر فیصل شاہ کا شکار بن گئے تھے۔ وہ والا میچ پاکستان نے صائم ایوب کے صفر پر آؤٹ ہونے کے باوجود آسانی سے جیت لیا تھا۔

Caption

میچ کا پہلا اوور ختم ہونے پر پاکستان کا مجموعہ  5 ہے۔ 

فرحان 2 رنز پر ہیں اور حارث نے 3 رنز بنائے.

دوسرے اوور کی پہلی بال پر محمد حارث باؤنڈری کھیلنے کی کوشش میں  لانگ آن پر کیچ آوٹ ہو گئے۔حارث کے  بعد فخر زمان کھیلنے کے لئے آئے۔

حارث نے عمان کے ساتھ میچ مین پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سکور  66 رنز کیا تھا اور وہی مین آف دی میچ رہے تھے۔

 آج ان کے پہلے آؤٹ ہو جانے سے پاکستان کی بیٹنگ لائن بر دباؤ بڑھ گیا لیم فخر زمان نے اپنی باڈی لینگویج سے بتایا کہ ڈونٹ وری، میں ہوں ناں!

اس  اوور میں پاکستان کا مجموعہ  7 رنز ہو پایا۔

 دو اوورز میں دو وکٹیں گرنے کے بعد  ون ڈاؤن آنے والے فخر زمان اور اوپنر صاحبزادہ فرحان اعتماد کے ساتھ دباؤ کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ 

تیسرے اوور میں فخر نے پہلی باؤنڈری کھیلی اور اس کے بعد ایک اور چوکا بھی مار دیا۔ تین اوورز ختم ہوئے تو پاکستان کا مجموعہ قدرے بہتر ہو کر  20 رنز ہو گیا۔

چوتھے اوور میں صاحبزادہ فرحان نے پہلا چھکا مار کر بتایا کہ ہم دباؤ میں ضرور ہیں لیکن بہرحال واپس آ رہے ہیں۔

چار اوورز ختم ہوئے تو پاکستان کا مجموعہ  26 رنز ہو چکا ہے۔ پاکستان کی ایوریج ا وقت 6.5 ہے۔ 

فرحان اور فخر کی پارٹنر شپ  26 رنز ہو چکی ہے۔