ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان بھارت میچ میں نفرت، تعصب پھیلانے، تشدد پر بھاری جرمانے

Asia Cup 2025, Pakistan vs India, Ind v Pak, Points Table, City42, Pakistan vs India, Dubai stadium

سٹی42:  دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں آج شام  پاکستان اور انڈیا کی کرکٹ ٹیمین ایشیا کپ کا ٹی ٹوینٹی میچ کھیلنے کے لئے آمنے سامنے آئیں گی تو اس موقع پر کوئی تماشا لگانے کی کوشش کرنے والے کو  بہت بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔ تشدد، نفرت اور تعصب پر مبنی کوئی بھی حرکت معاف نہیں کی جائے گی، قید بھی ہو سکتی ہے اور بہت بھاری جرمانہ بھی۔

دبئی پولیس کی پاک بھارت میچ سے قبل شائقین کو وارننگ سامنے آئی ہے کہ کسی وائلیشن کا 30 ہزار درہم تک جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔    دبئی پولیس نے شائقین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کھیل ک دیکھنے کے لئے آئیں تو سارے میچ کے دوران مثبت اور مہذب رویہ اپنائیں—
ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے  میچ  کو بھارت کے میدیا اور سیاستدانوں نے کئی دن پہلے ہی مہا بھارت بنا دیا ہے۔بھارت کے اندر  بہت سے لوگ اپنی ھکومت کو لعن طعن کر رہے ہیں کہ اس نے پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے کی اجازت ہی کیسے دے دی۔  دبئی کے اندر ایسے رویہ کی اجازت نہیں، اسے نفرت پھیلانے اور تعصب پر مبنی رویہ سمجھا جاتا ہے۔

ہفتے کی شام ہی دبئی کی پولیس نے دبئی میں مقیم اور دوسرے علاقوں سے میچ دیکھنے کے لئے آنے والے  کرکٹ شائقین کو سخت وارننگ جاری کردی ہے اور  واضح کیا ہے کہ اسٹیڈیم میں کسی قسم کا تشدد، بدزبانی یا نسل پرستانہ رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

دبئی پولیس کے ایونٹس سکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین میجر جنرل سیف محیر المزروعی کے مطابق تشدد یا بدزبانی کرنے والوں کو ایک سے تین ماہ قید اور دس سے تیس ہزار درہم جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا جو پاکستانی کرنسی میں ساڑھے سات لاکھ سے 23 لاکھ روپے بنتا ہے۔

دبئی پولیس نے شائقین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کھیل کے دوران مثبت اور مہذب رویہ اپنائیں۔

دبئی پولیس کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی ہوگی تاکہ اسٹیڈیم کے ماحول اور شائقین کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔