ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ کا کروشیل میچ؛ ٹاس جیت لیا میچ جیتنا باقی رہ گیا

 ایشیا کپ کا کروشیل میچ؛ ٹاس جیت لیا میچ جیتنا باقی رہ گیا

ویب ڈیسک ؛ ایشیا کپ کے کروشیل  میچ میں گرین شرٹس کے کیپٹن سلمان آغا نے ٹاس جیت لیا، میچ جیتنا باقی رہ گیا۔

سلمان آغا نے توقعات کے مطابق ٹاس جیت لیا ہے۔ انہوں نے پہلے خود بیٹنگ کرنے کی آپشن لی ہے جو پاکستانی سکواڈ کی کمپوزیشن کے مطابق بہترین فیصلہ ہے۔ انڈیا کی ٹیم اور کرکٹ ایکسپرٹ آج کے ٹاس کے متعلق یہ قیاس آرائی کر رہے تھے کہ جو کیپٹن ٹاس جیتے گا وہ ٹارگٹ چیز کرنے کی آپشن لے گا لیکن سلمان آغا نے بڑا مجموعہ بنانے کی امید کے ساتھ خود اپنے حریف کیلئے ٹارگٹ سیٹ کرنے کی آپشن منتخب کی ہے۔

عمان سے جیتنے والی سائیڈ ہی کھیلے گی

ٹاس جیتنے کی کامیابی حاصل کرنے کے بعد  سلمان آغا نے کہا کہ آج کا میچ جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔(یعنی وہی ٹیم کھیلے گی جو عمان سے میچ جیت چکی ہے۔)

کیپٹن سلمان آغا نے کہا، ہم آج میچ جیتنے کے لیے پر عزم ہیں ، دبئی کی کنڈیشن سے واقف ہیں ، آج بھی اچھی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔
بھارتی کپتان  سوریا کمار یادیو  نے کہاآج کے میچ کے لیے ہماری تیاری مکمل ہے ، دبئی میں پچ اچھی ہے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے ، بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گی ۔ ہماری تیاری بہت اچھی ہے میچ کے لیے پر جوش ہیں ۔