ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  ایشیا کپ: پاکستان کے 127 رنز، شاہین اور مقیم کی آخری اوورز میں شاندار ایفرٹ

Pakistan vs India, Asia Cup T20 Tournamint, Dubai Cricket Stadium, Dibai Wicket, Spiners' Wicket, Spin bolwer, Saim Ayub , Shaheen Afridi, Sufyan Muqeem

سٹی42: پاکستان  کے شاہین آفریدی نے  نائٹ واچ مین کا کردار ادا کرتے ہوئے بے تحاشا دباؤ میں آئی ہوئی ٹیم کو آخری اوورز میں سنبھالنے کے لئے شاندار ایفرٹ کی۔ 

شاہین نے صاحبزادہ فرحان کی  وکٹ گرنے کے بعد ادھ موئی ہو چکی بیٹنگ لائن کو گرنے نہیں دیا اور آتے ہی پہلی ہی بال پر کلدیپ کو چھکا مار دیا تھا۔ اس کے بعد شاہین نے  تین اور چھکے مارے۔ میچ میں پاکستان کے آخری اوور میں شاہین آفریدی نے دو چھکے مارے اور مجموعہ کو  127 تک پہنچا دیا۔ ہریدیک پانڈیا کے اس آخری اوور میں  16 رنز پڑے جو سب کے سب شاہین آفریدی نے بنائے۔ 

اس سے پہلے میچ کے  19 ویں اوور میں سفیان مقیم نے جسپریت بومرہ کو دو چوکے مار دیئے تھے۔

آج میچ میں پاکستان کے اوپنر صائم ایوب فلاپ ہو گئے تھے اور کوئی رن بنائے بغیر پہلی بال پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے تھے۔ ون ڈاؤن محمد حارث 3 رنز بنا کر دوسرے اوور میں آؤٹ ہو گئے تھے۔ فخر زمان 8 ویں اوور میں 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس وقت گرین شرٹس کا مجموعہ  45 رنز تھا اور بحالی کی امید نمایاں ہونے لگی تھی۔  فخر اکسر پٹیل کی گیند پر تلک ورما کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ 

صائم ایوب، محمد حارث کے بعد آغا سلمان تیسرے بیٹر تھے جن سے پاکستانی فینز کو بہت امیدیں تھیں لیکن وہ  ابتدا میں ہی آؤٹ ہو گئے۔ آغا سلمان 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ حسن نواز 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور محمد نواز جو مشکل وقتوں پر ایک اینڈ سنبھال لیا کرتے تھے اور اچھی باؤنڈریز کھیل لیا کرتے تھے، آج وہ بھی کوئی رن بنائے بغیر پویلین واپس چلے گئے۔ اس دوران ایک اینڈ پر اوپنر صاحبزادہ فرحان نے سنبھالے رکھا۔ فہیم اشرف آئے تو انہوں نے جم کر مقابلہ کرنے کا اچھا آغاز کیا۔ اس دوران دوسرے اینڈ پر صاحبزادہ فرحان نے رن ریٹ اوپر لے جانے کے لئے باؤنڈریز کھیلنے پر توجہ دی تو  40 کے ذاتی سکور پر باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ 

یہ 17 ویں اوور کی پہلی بال تھی اور اس وقت گرین شرٹس کا مجموعہ 83 رنز تھا۔ صاحبزادہ کیچ نہ ہوتے تو یقیناً پاکستان  160-170 تک مجموعہ بنا سکتا تھا۔ 

فرحان کے جانے کے بعد شاہین آٖفریدی آئے اور فہیم اشرف کے آؤٹ ہونے پر سفیان مقیم آئے۔ آفریدی اور مقیم نے آخری دو اوورز میں مجموعہ میں 26 رنز کا قابلِ قدر اضافہ کیا۔  

شاہین آفریدی نے  سفیان مقیم 6  گیندوں سے 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، آخری بیٹر  ابرار احمد آئے۔ شاہین آٖفریدی 16 گیندوں سے 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ واپس گئے۔ 

بھارت کو 128 رنز کا ٹارگٹ ملا ہے۔