ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  حریف نے ہاتھ نہ ملایا، سلمان نےبھی منہ نہیں لگایا

Pakistan vs India, Asia Cup T20 Tournamint, Dubai Cricket Stadium, Dibai Wicket, Spiners' Wicket, Spin bolwer, Saim Ayub

 سٹی42:   چھ سے نو مئی  کی جنگ کے دوران شاہینوں سے بہت بری طرح پٹنے کے بعد خارش زدہ کتے کی سی حالت میں کئی مہینوں سے تڑپ رہے پڑوسی ملک کے حکمرانوں کے غصے سے بچنے کے لئے بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کیپٹن نے آج دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹاس کے لئے پاکستانی کیپٹن سلمان آغا کے سامنے آنے پر ان سے ہاتھ نہیں ملایا۔

پاکستان کے کیپٹن سلمان آغا نے بھی  غرور دکھانے والے حریف کیپٹن کو منہ نہیں لگایا۔ یہ ٹاس پاکستانی کیپٹن نے ہی جیتا۔

ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانیوالے میچ میں ٹاس کے وقت دونوں کپتانوں نے مصافحے سے گریز کیا۔

میڈیا میں یہ رپورٹ کیا گیا کہ دبئی میں کھیل جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیتا تو کپتان سلمان علی آغاز اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے مصافحے سے گریز کیا جوکہ عام طور پر ایک روایت ہوتی ہے۔

  بعد ازاں جب سلمان علی آغا روی شاستری سے بات کرکے لوٹے تو اس وقت بھی سلمان علی آغاز اور سوریا کمار یادو نے مصافحہ نہیں کیا۔