ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرین شرٹس کےساتھ ٹکرانے سے پہلے بھارت کی ٹیم کو بڑا دھچکا

Shubman Gil Injured, Asia Cup, Pakistan vs India, Asia Cup T20 Tournament, Dubal Stadium, Practice session

سٹی42: ایشیا کپ میں آج شام دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں  پاکستان کے ساتھ  میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی زخمی ہو گیا ہے۔ آج کے میچ میں بھارت کے اہم کھلاڑی کی شرکت پر سوالیہ نشان کھڑاہوگیا۔
ایشیا کپ 2025 کے سب سے بڑے میچ اور کرکٹ کی ہسٹری کے سب سے بڑے "یدھ" سے  پہلے بھارتی ٹیم کو بہت بڑا دھچکا  لگ گیاہے اور ان کے ایک اہم کھلاڑی شبمن گل کی پاکستان کے ساتھ آج شام ہو رہے میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

کرکٹ کے سب سے بڑے  روایتی حریف آج کچھ گھنٹے بعد دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیدیم میں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔  پاکستان اور بھارت آج ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے میچ میں  ٹکرائیں گے۔

بھارتی خبر رساں ادارے ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم کے نائب کپتان شبمن گل بڑے میچ سے پہلے انجری کا شکار ہوگئے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق منگل کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 20 رنز بنانے والے شبمن گل کو پریکٹس سیشن کے دوران ہاتھ پر گیند لگی۔ شبمن بظاہر گل سخت تکلیف میں نظر آرہے تھ۔ فزیو تھراپسٹ کو گراؤنڈ میں بلایا گیا، اس نے شبمن کے ہاتھ کا معائنہ کیا،  فزیو کے ابتدائی معائنہ کے بعد  شبمن اس کے ساتھ  میدان سے باہر چلے گئے تھے۔

اس واقعے کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اپنے ساتھی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے نظر آئے۔

 رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کچھ وقت میدان سے باہر گزارنے کے بعد شبمن گل واپس آئے اور اپنی پریکٹس دوبارہ شروع کی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق شبمن کے ہاتھ کی  چوٹ معمولی نہیں لگ رہی، جس نے پاک بھارت میچ میں ان کی شرکت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شبمن گل کی انجری ٹیم انڈیا کے لیے بہت بھاری پڑ سکتی ہے کیونکہ وہ حالیہ عرصے میں ٹیم کے سب سے بہتر  فارم میں موجود بلے بازوں میں سے ایک رہے ہیں۔