ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش حریف کو پاکستان سے بچانے کیلئے نہیں آئےگی

بارش حریف کو پاکستان سے بچانے کیلئے نہیں آئےگی

ویب ڈیسک : پاک بھارت میچ کے دوران بارش کا امکان  نہیں ہے، آج حریف کو گرین شرٹس کے عتاب سے بچانے کے لئے بارش نہیں آئے گی۔

ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آج دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہوگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔

دبئی  کے موسم کے ادارہ کے مطابق پاک بھارت میچ کے دوران بارش کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے، میچ کے وقت درجہ حرارت تقریباً 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوگا، ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ہوگا، جبکہ رات کے وقت ہلکی ٹھنڈی ہوا چلنے کی توقع ہے۔

پاکستان نے سہ فریقی سیریز اور ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بھاری مارجن سے کامیابیاں حاصل کر کے مضبوط واپسی کی ہے۔ سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر نے پاکستانی اسپن اٹیک کو بھارت کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔