ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میچ ہی نہیں ٹاس بھی وہی جیتے گا کیونکہ۔۔۔

Salman Ali Agha\'s Toss Record, City42, Asia Cup 2025. Dubail Stadium, Pakistan vs India

سٹی42: دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں آج شام ایشا کپ ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہم ترین میچ ہو رہا ہے۔ آج گرین شرٹس روایتی حریف کے ساتھ میچ کریں گے۔

کہا جا رہا ہے کہ  ٹاس آج کے میچ میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 2014 سے اب تک پاکستان اور بھارت  کے آخری 8 میچز میں سے 7  میچوں میں ٹارگٹ کو چیز کرنے اور  پہلے بولنگ کرنے  کی آپشن لینے والی ٹیم فاتح رہی۔

 دبئی میں دونوں ٹیموں کے 3 ٹی ٹوئنٹی میچ ہوئے ہیں۔  ہر بار ٹارگٹ چیز  کرنے والی ٹیم جیتی۔ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں بھارت کو 10 وکٹوں سے ہرا کر عبرت کا نشان بنایا تھا اور ایشیا کپ 2022 میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ٹاس کرنے کے معاملہ میں سلمان آغا معاصر ٹیموں کے کپتانوں سے بہت آگے ہیں۔ آج بھی ہم توقع کر سکتے ہیں کہ میچ تو وہ جیتیں گے ہی، ٹاس بھی یقیناً وہی جیتیں گے۔ 

ایشیا کپ کے پہلے میچ میں پاکستان عمان کے ساتھ کھیلا اور اس میچ میں ٹاس کیپٹن سلمان آغا نے جیتا تھا۔ اس سے پہلے بھی وہ ٹاس جیتنے کے لئے "بدنام"  ہیں۔