ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فورسز  چوکس ہیں،افغانستان  کو اینٹ کا  جواب  پتھر  سے دےرہےہیں،محسن نقوی

Mohsin Naqvi, City42 , Pakistan Afghanistan escalation

سٹی42:  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے افغانستان  کی جانب  سے  پاکستانی  علاقوں پر بلااشتعال فائرنگ کے واقعات کی پر زور مذمت  کی ہے اور کہا ہے کہ  افغان فورسز کی شہری آبادی پر فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔پاکستان کے عوام بہادر مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، افغانستان کو بھی بھارت کی طرح منہ توڑ جواب دیا جائے گا کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ کی طرف دیکھنے کی جرات نہیں کر سکےگا۔

محسن  نقوی  نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب افغانستان کی فوج کی پاکستان کے کئی علاقوں پر اچانک، بلا جواز جارحانہ فائرنگ کے واقعات کے بعد  اس حرکت کی شدید مذمت کی اور کہا،  پاکستان کی بہادر فورسز  نے   فوری موثر جواب  دے  کر  واضح بتایا ہے کہ کسی بھی اشتعال انگیزی کو قعطاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔   

محسن  نقوی  نے کہا،  پاکستان  کی فورسز  چوکس ہیں  اور  افغانستان  کو اینٹ کا  جواب  پتھر  سے  دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا،  افغانستان  آگ و خون کا جو کھیل  کھیل رہا ہے  اس کے تانے بانے ہمارے ازلی دشمن سے ملتے ہیں۔ 

 محسن  نقوی نے مزید کہا،  پاکستان  کے  عوام  بہادر مسلح  افواج   کے ساتھ  سیسہ پلائی دیوار کی طرح  کھڑے ہیں۔

افغانستان  کو بھی ہندوستان کی طرح منہ توڑ  جواب  دیا  جائے  گا  کہ وہ پاکستان  کی  طرف میلی  آنکھ  کی طرف  دیکھنے کی جرات  نہیں  کر سکے گا۔