ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان آرمی نے  افغانی دوران میلا اور ترکمانزئی کیمپس بھی تباہ کر دیئے

Kharlachi Sector, City42, Pakistan Afghanistan escalation, Saudi Arabia, Afghan Taliban,

سٹی42:  پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی جانب سے بِلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاکستان آرمی نے  افغانی دوران میلا اور ترکمانزئی کیمپس بھی تباہ کر دیے۔

 سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ  پاکستان کی سرحدوں پر آج شب بلا اشتعال فائرنگ کر کے خوارجی دہشتگردوں کے نئے جتھوں کو پاکستان کے اندر گھسانے کی کوشش کرنے پر  پاکستان فوج کی طرف سے افغان فورسز کے خلاف منہ توڑ جواب بھرپور طریقے سے جاری ہے۔

پاک فوج نے  افغانی دوران میلا اور ترکمانزئی کیمپس بھی تباہ کر دیئے ہیں۔ 

پاک فوج بلا اشتعال جارحیت کرنے کا سبق سکھانے کے لئے توپیں، ہیوی مشین گنیں اور ٹینک سب کچھ استعمال کر رہی ہے۔

افغانستان کے اندر خوارجیوں اور داعشی دہشتگردوں کے معلوم ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کارروائیوں میں فضائی وسائل بھی ضرورت کے مطابق استعمال کئے گئے ہیں۔

پاکستان آڑمی کی آج آخرِ سب خرلاچی سیکٹر میں جوابی کارروائیوں کی ویڈیوز بھی سامنے آ گئی ہیں۔

ویڈیو میں پاکستانی فورسز  خرلاچی سیکٹر میں افغانی پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنا تے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

 سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جوابی کارروائی مکمل سبق سکھانے تک جاری رہے گی۔