ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا

Pakistan Afghanistan escalation, Saudi Arabia, Afghan Taliban, Pashtoon Qabail
کیپشن: file photo آج رات افغانستان کی جانب سے پاکستان کی سرحدوں پر بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات کے ردعمل میں قبائلی عوام نے واضح کیا کہ  وطن کا دفاع ہم پر فرض ہے اور ہم اپنا فرض نبھانا جانتے ہیں۔

سٹی42:  خیبر پختونخوا کے قبائلی عوام نے افغانستان کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان  کر دیا۔قبائلی عوام نے واضح کیا کہ  وطن کا دفاع ہم پر فرض ہے اور ہم اپنا فرض نبھانا جانتے ہیں۔

‏قبائلی عوام نے افغانستان کی جانب سے خیبرپختونخوا میں دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

‏سشل میڈیا پر پشتو زبان میں شئیر ہونے والے آڈیو پیغام میں  قبائلی عوام کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ افغان دہشت گردوں کے خلاف وہ پاک فوج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

قبائلی عوام کا کہنا ہے کہ ‏وطن کی دفاع ہم پر فرض ہے اور ہم اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں، ہم نے پہلے بھی دہشت گردوں کو سبق سکھایا تھا اور ہم اب بھی آپ کو سبق سکھائیں گے۔

آج ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات  پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا اور متعددافغان پوسٹوں اور خارجیوں کے جتھوں کو بھاری نقصانات پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آج رات افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ،کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ کے مقامات پر بھی بِلا اشتعال فائرنگ کی۔ افغان فورسز کی فائرنگ کا  ظاہری مقصد خوارج کے نئے جتھوں/ تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا بھی تھا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان کی منہ توڑ جوابی کارروائی میں درجنوں افغان فوجی اور خوارج ہلاک ہوگئے اور طالبان متعدد لاشیں اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔