ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فوج نے افغان سرحد کے بارامچا سیکٹر میں شیدان پوسٹ تباہ کر دی

Pakistan Afghanistan escalation, Baramcha Sector, Afghan Taliban,
کیپشن: افغانستان کی سرحدہ چوکی کو تباہ کئے جانے کا منظر

سٹی42: پاک افغان سرحد پر بارامچاہ سیکٹر میں پاک فوج نےا افغان فورسز کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے چوکی مکمل تباہ کر دی۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس چوکی سے خوارجی دہشتگردوں کی مدد کی جاتی تھی، آج شب بھی اس چوکی سے پاکستانی علاقے پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ اس فائرنگ کے ساتھ خوارجی جتھے کو پاکستان کی سرحد پار کروانے کے لئے کور فراہم کیا جا رہا تھا۔ پاکستان نے نہ صرف خوارجی جتھے تو براہ راست نشانہ بنایا بلکہ ان کی مدد کرنے والے افغانیوں کی پوسٹ بھی ملیا میٹ کر دی۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ  پاک فوج نے افغان فورسز کی فائرنگ کا موثر جواب دیتے ہوئے توپ خانے اور ٹینکوں کے ذریعے کارروائی کی۔

کارروائی کے نتیجے میں افغان فورسز کی "شہیدان پوسٹ" کو شدید نقصان پہنچا اور متعدد ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔

  یہ کارروائی افغان فورسز کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کے جواب میں کی گئی۔