سٹی42: آج شب پاکستان افغانستان سرحد پر افغانستان کی طرف سے بیک وقت کئی مقامات پر اچانک بِلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی گئی۔ پاکستان کی مسلح افواج نے اس بلا اشتعال حملے کا بھرپور اور شدید جواب دیا ہے۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان فوج کی چوکس اور مستعد پوسٹوں کی جانب سے تیزی کے ساتھ بھرپور اور شدید جواب ا بھی جاری ہے۔
پاک فوج نے فوری طور پر شدید رد عمل دیتے ہوئے متعدد افغانی پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا ہے۔
پاکستان کی بروقت کاروائی سے افغانستان کی متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ اور درجنوں افغان فوجی اور خارجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
کیا واقعہ ہوا
سیکورٹی ذرائع بتا رہے ہیں کہ آج ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات کچھ دیر قبل افغانستان کی فوج کے اہلکاروں نے پاک افغان بارڈر پر کئی علاقوں میں پاکستانی علاقوں پر بلا اششتعال فائرنگ کا آغاز کیا۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق افغانستان کی فوج کے اہلکاروں نے انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ (بلوچستان) کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی۔
فائرنگ کا مقصد خوارج دہشتگردوں کے جتھوں کو بارڈر پار کروانا تھا، سیکیورٹی ذرائع
سکیورٹی ذرائع بتا رہے ہیں کہ آج رات کئی جگہوں پر ایک ہی وقت میں کی گئی بلا اشتعال فائرنگ کا بظاہر مقصد افغانستان سے دہشتگردی کے لئے پاکستان آنے والے خوارجی دہشتگردوں کے جتھوں کو بارڈر پار کروانے کے لئے آڑ فراہم کرنا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع بتا رہے ہیں کہ بارڈر پر اچانک پید کر دی گئی صورتحال کا پاک فوج نے انتہائی سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے اور صرف بارڈر پر اچانک دراندازی کا منہ توڑ جواب ہی نہیں دیا جا رہا بلکہ تمام سرخدوں کی نگرانی اور سرحدوں کے اندر پاکستانی علاقوں میں خوارجی دہشتگردوں کی موجودگی کی چھان بین کے لئے بڑے پیمانہ پر کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ پاکستان آرمی کے جوان خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سرحدوں پر ہمہ وقت چوکس ہیں اور کسی بھی دشمن کی کسی بھی دراندازی کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔
طالبان اپنی متعدد پوسٹیں چھوڑ کر بھی فرار، لاشیں بکھری ہوئی ہیں ، سیکورٹی ذرائع
افغانستان کی سائیڈ سے اچناک حملوں کا پاکستان آرمی نے ابتدا میں تحمل سے مشاہدہ کیا، پھر بھرپور جواب دیا جس کے نتیجہ میں افغانستان کی طالبان فوج کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ طالبان اپنی متعدد پوسٹیں چھوڑ کر بھی فرار ہو گئے۔ اگٖان طالبان کی پوسٹوں پر اور ارد گرد کے علاقوں میں لاشیں بکھری ہوئی ہیں۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کی طالبان فوج کی طرف سے پاکستان کے خلاف بلا اشتعال جارحیت اُس وقت کی جا رہی ہے جب افغان طالبان کا وزیر خارجہ ملا متقی ہندوستان کا دورہ کر رہا ہے۔
پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی جانب سے بِلا اشتعال فائرنگ/ اپ ڈیٹ
پاکستان اس وقت افغانستان میں طالبان کی چوکیوں سے ہونے والی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے ساتھ ساتھ پاک افغان بارڈر کے قریب موجود خوارج اور داعش کے دہشت گرد کیمپوں اور ہائیڈ آوٹس / کمین گاہوں کو بھی انتہائی مہارت سے نشانہ بنا رہا ہے۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ افغان فورسز کئی علاقوں سے پسپائی اختیار کر چکی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع بتا رہے ہیں کہ پاکستان کی طرف سے مؤثر اور شدید جوابی کارروائی جاری ہے۔