ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغانستان کی جنڈوسر پوسٹ تباہ، ویڈیو منظرعام پرآگئی

Jandosar Post, Afghanistan Pakistan escalation, Post destroyed, city42

سٹی42:  پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی جانب سے بِلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز نے افغان جنڈوسر پوسٹ بھی تباہ کر دی، پوسٹ کے تباہ ہونے کے مناظر کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔

سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ    پاکستان آرمی کی طرف سے افغان فورسز کے خلاف منہ توڑ جواب بھرپور طریقے سے جاری ہے۔

پاکستانی فورسز اپنی مؤثر اور شدید جوابی کاروائی میں انتہائی اختیاط سے کام لے رہی ہیں تاکہ صرف خارجیوں کی مدد کرنے والی اور پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والی افغانی پوسٹوں کو ہی نشانہ بنایا جائے۔

کچھ دیر پہلے سامنے آنے والی ویڈیو میں جنڈوسر پوسٹ کی تباہی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔